Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملیر 15 برج کے لوپ کاکام 25 روز میں مکمل کرلیا جائے گا، ملیر 15 پر تجاوزات کے باعث تعمیراتی کاموں میں تاخیر ہوئی-  
     
  01-Feb-2018  
     
   
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملیر 15 برج کے لوپ کاکام 25 روز میں مکمل کرلیا جائے گا، ملیر 15 پر تجاوزات کے باعث تعمیراتی کاموں میں تاخیر ہوئی، کراچی کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے تاہم تعمیراتی کاموں کے لئے دیگر اداروں سے اجازت لینی پڑتی ہے،گرین بیلٹ اور فٹ پاتھوں پراشتہاروں کے لئے بننے والی دیواروں کو مسمار کردیا جائے گا،فٹ پاتھ، گرین بیلٹ، سڑکیں اور پارکس شہریوں کی ملکیت ہیں ان پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی سے سپریم کورٹ بھی مطمئن نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاکام جاری رکھنا توہین عدالت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ملیر 15 ، (N-5 )،ملیر برج، شاہراہ فیصل پر ہونے والے ترقیاتی کاموں اور سڑک کی ازسرنو تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے کئے گئے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی پر رحم کیا جائے اوراس طرح تجاوزات قائم نہ کی جائیں کہ شہر کا حلیہ بگڑ جائے، کراچی میں بہت مسائل ہیں اور شہری طویل عرصے سے تکالیف برداشت کر رہے ہیں تاہم ان تمام مسائل کو حل کرنے میں کچھ وقت لگ رہا ہے، جب تک تمام ادارے کے ایم سی کی چھتری تلے نہیں ہونگے مسائل حل نہیں ہونگے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعمیر و ترقی کے کاموں کو جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں، ملیر 15 پر سڑک کی تعمیر ایک دیرینہ مسئلہ تھا جسے جلد از جلد حل کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے، ملیر15 سے آگے کی سڑک بھی جلد تعمیر کریں گے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوںمیں غریب اور متوسط طبقے کی بہت بڑی تعداد علاج کے لئے آتی ہے اس کے باوجود ان اسپتالوں کو بہتر بنانے کے بجائے سابقہ ایڈمنسٹریٹرز کے دور میں انہیں تباہ کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کے اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لئے 17کروڑ روپے جاری کئے ہیں تاہم اب بھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ شہر میں بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے اور شہر کے ہر علاقے میں مساوی ترقیاتی عمل جاری رہے ، انہوں نے کہا کہ تجاوزات شہر کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہیں اور ان کی موجودگی متعدد مسائل کا باعث بنتی ہے، خاص طور پر سڑکوں پر اور پلوں کے نیچے تجاوزات کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جاسکتی، تجاوزات کی وجہ سے ترقیاتی کام بھی سست رفتاری کا شکار ہوجاتے ہیں اور شہریوں کو بروقت سہولت کی فراہمی ایک چیلنج بن جاتی ہے لہٰذا شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات قائم ہوئیں ان کے خلاف بلاامتیاز فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملیر 15 پرسڑک کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا تاہم اب امید ہے کہ یہاں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے شہریوں کو ان مسائل سے چھٹکارہ مل جائے گا اور ٹریفک کی روانی میں بھی بہتر ی آئے گی جس سے ایندھی سمیت شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت ہوسکے گی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو کم سے کم وقت میں بہتر معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ، امید ہے کہ شہریوں کو جلد ہی ان کی روزمرہ زندگی میں بہتر بلدیاتی سہولیات میسر آئیں گی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard