Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے شریف آباد اور کریم آباداور اطراف میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا-  
     
  10-Feb-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہر صورت میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کررہے ہیں مختلف علاقوں کے مسائل حل کرنے میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جو گزشتہ 10 برسوں سے تعطل کا شکار ہیں سیاسی مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں اور جلد عوام کو خوشخبری دیں گے ، کسی کو فائدہ پہنچانہ ہمارا مقصد نہیں قوم کو فائدہ پہنچانا تمام مسئلوں کا حل مل جل کر بیٹھنے میں ہے، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق مسائل حکومت سندھ حل کرے گی کیونکہ یہ ادارے انہیں کے پاس ہیںاور شہریوں کو سب سے زیادہ شکایات بھی انہی اداروں سے ہیں، یہ بات انہوں نے شریف آباد اور کریم آباداور اطراف میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرتے ہوئے کہی، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر کورآرڈینیشن مسعود عالم، یوسی چیئرمین اور دیگر افسران اور منتخب نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ شریف آباد یوسی 34 میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی اس سڑک پر گزشتہ 2 سال پہلے کام شروع ہوا تھا اور یہ سڑک کھوڈ کر چھوڑ دی گئی تھی جس سے یہاں کے مکین بے انتہا پریشان تھے سڑک بننے کے بعدشہریوں کو اس پریشانی سے نجات ملے گی، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ میڈیا کا سب سے زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ترقیاتی کاموں کو شہریوں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی مسئلہ کو حل کرنے کیلئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں 22 اگست سے پہلے رابطہ کمیٹی پر ذمہ داریاں نہیں تھیں لیکن اب رابطہ کمیٹی پر ذمہ داریاں عائد ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی میرٹ پر ہی چلے گی، آج ہم ہیں کل نہیں ہونگے آج یہ روایات ڈال رہے ہیں کہ میرٹ پر ٹکٹس کی منصفانہ تقسیم ہو عوام سیاسی صورتحال سے پریشان ہیں لیکن جلد بہتر صورتحال سامنے آئے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی پارٹی سے بھی وابستگی ہے اگر کوئی میری کارکردگی پر تنقید کررہا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہم نیک نیتی کے ساتھ کام جاری رکھیں گے، 2018ء کے الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے اور ووٹ لینے کا گزشتہ ریکارڈ بھی توڑ دیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ فاروق ستار ہی ہماری پارٹی کے سربراہ ہیں کیونکہ وہ پارٹی کو لے کر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پیش نظر اجتماعی مفاد ہے اور اس شہر کا مستقبل ہمیں عزیز ہے ، اس لئے اس شہر کی ترقی، انفرا اسٹرکچر کی بہتری ، سڑکوں، پلوں اور فلائی اوورز کی تعمیر، پارکوں کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں اور بلدیاتی اداروں پر ایڈمنسٹریٹرز کے دور سے جو جمود طاری تھا اسے ختم کردیا ہے اور تمام دستیاب وسائل سے شہر کو بہتر کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ میئر کراچی نے دورے کے موقع پر مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور وہاں کے شہریوں کے ساتھ کریم آباد کے ایک ہوٹل میں بیٹھ کر چائے نوش کی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard