Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  کراچی لیٹریچر فیسٹیول اب کراچی کی پہچان بنتا جا رہا ہے شہر میں علم و ادب اور تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کراچی لیٹریچر فیسٹیول موثر کردار ادا کر رہا ہے،-  
     
  11-Feb-2018  
     
   
     
  کراچی لیٹریچر فیسٹیول اب کراچی کی پہچان بنتا جا رہا ہے شہر میں علم و ادب اور تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کراچی لیٹریچر فیسٹیول موثر کردار ادا کر رہا ہے، اس فیسٹیول سے شہریوں میں کتب بینی کا شوق پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف ممالک کے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں سے ایک ہی پلیٹ فارم پر ملنے کے مواقع میسر آرہے ہیں، علمی و ادبی رجحانات ،مباحثے اور مکالمے کی ر وایات کی ترویج ہونا معاشرے کو مستحکم کرتا ہے یہ بات میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے کراچی لیٹریچر فیسٹیول کے مندوبین کے اعزاز میں منعقد کئے گئے ظہرانے سے سینیٹر نسرین جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی سربراہ امینہ سید، معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید، ممتاز دانشورجبار، شکیل عادل زادہ، مجاہد بریلوی، ڈاکٹر فاطمہ حسن، شاہدہ حسن ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی،جمیل راجو، عقیل عباس جعفری، میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سے ادبیوں، شاعروں، فنکاروں اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مختلف ملکوں کے سفارت کار بھی ظہرانے میں شریک ہوئے، سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی میں بہار کی ہوا کے جھوکے کی مانند ہوتا ہے جس کی خوشبو سے سارا شہر مہک جاتا ہے، کراچی میں ہر سال انٹرنیشنل بک فیئر، کراچی لیٹر یچر فیسٹیول، عالمی اردو کانفرنس، انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس، انٹرنیشنل میوزک کانفرنس اور عالمی سطح کے پروگراموں کا انعقاد دراصل اس شہر کی عالمی سطح پر پذیرائی اور مقبولیت کا باعث ہے، ان سے نہ صرف اس شہر کا بلکہ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں بہتر ہوتا ہے اور پاکستان کو ان ممالک میں شامل کراتا ہے جہاں مباحثوں، مکالموں اور مشاعروں کے ساتھ ساتھ علم و ادب پر گفتگو کی جاتی ہو اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جاتا ہو، انہوں نے کہا کہ KLF کے شیڈول میں شامل پروگرام قابل ستائش ہیں اور ان پروگراموں کے ذریعے علم و ادب کے سب ہی شعبوں کے نمایاں اور نمائندہ افراد کو سننے کے مواقع ملیں گے ، نئی کتابوں کی تقریب اجراء منعقد ہو رہی ہے اور کئی اہم موضوعات زیر بحث لائے جارہے ہیں جس سے یقینا شہریوں میں مثبت سوچ پیدا ہوگی، یہ بات انتہائی خوشی کی ہے کہ نواں کراچی لیٹریچر فیسٹیول آج کامیابی سے اختتام پذیر ہو رہا ہے اور اس فیسٹیول میں دنیا کے 11 ملکوں کے مندوبین اور پاکستان کے مختلف شہروں سے دانشوروں، ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کی روایات کو زندہ رکھنا ہے اور آگے بڑھانا ہے کیونکہ علم ہمارے بزرگوں کی میراث ہے اور فیسٹیول سے شہریوں کو کتابوں اور اہل علم کے قریب آنے کے مواقع میسر آتے ہیں، ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی سربراہ امینہ سیدکہا کہ مارچ 2010 ء سے شروع ہونے والا کراچی لیٹریچر فیسٹیول کامیابی سے جاری ہے اور ہر سال لاکھوں افراد اس میں شرکت کرتے ہیں ، میں میئر کراچی وسیم اختر کی شکر گزار ہوں کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے مندوبین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کرتے ہیں اور کراچی آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اس سے دنیا بھر سے آئے ہوئے افراد کو کراچی سے اپنایت کا احساس ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں شہر میں جاری رہیں گی اور شہریوں کو ایک ہی مقام پر فنون لطیفہ کے افراد سے ملنے کے مواقع میسر آئیں گے ، انہوں نے کراچی لیٹریچر فیسٹیول کے انعقاد میں میئر کراچی وسیم اختر کے تعاون کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ وہ علمی و ادبی سرگرمیوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard