|
|
|
|
|
|
|
|
-
: Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi
-
Following the directive of the Mayor Karachi Wasim Akhtar the Project Director Orangi town has informed the people of Karachi and especially resident
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi s
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar has directed the revenue monitoring committee to keep a watch over the recovery position of various departments of KMC and
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar paid a visit of Malir-15 and N-5 Project to review the progress of development works and inaugurate the recently completed
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈاکٹرز، پروفیسرز وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں -
|
|
|
|
|
|
12-Feb-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈاکٹرز، پروفیسرز وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور اسپتال آنے والے مریضوں کے علاج معالجے اور دیکھ بھال پر بھرپور توجہ دیں تاکہ بلدیاتی اسپتال اپنی بہتری کارکردگی سے مریضوں کا اعتبار دوبارہ حاصل کرسکیں، اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جو افراد اسٹاف کی تنخواہوں میں تاخیر کے ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات انہوں نے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز،MCPS اور FCPS ڈاکٹروں سے ملاقات کے موقع پر کہی جنہوں نے اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں ان کے دفتر میں میئر کراچی سے ملاقات کی، چیئرمین لینڈ کمیٹی سید ارشد حسن، چیئرمین میڈیکل اینڈ ہیلتھ کمیٹی ڈاکٹر ناہید فاطمہ، ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیربل، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب اور مختلف اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ اگلے تین روز کے اندر سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو ان کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا کردیئے جائیں تاکہ یہ ڈاکٹرز یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اپنے اپنے اسپتالوں میں صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی، داخل مریضوں کی مکمل نگہداشت اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، 13 کروڑ روپے کی لاگت سے جو ادویات اسپتالوں کو فراہم کی جا رہی ہیں وہ مریضوں کو ملنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اسی طرح اپنے فرائض انجام دیں تاکہ مجھے اچانک دوروں اور چھاپے مارنے کی ضرورت پیش نہ آئے انہوں نے کہا کہ اعزازی طور پر فرائض انجام دینے والے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی مستقل تعیناتی کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں، قبل ازیں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز نے میئر کراچی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کے باعث وہ پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ بعض پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اعزازی طور پر سوبھراج اسپتال میں کام کر رہے ہیں لیکن یہ امید رکھتے ہیں کہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کریں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|