Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی ٹیلی کام کوریڈور بنائے جائیں گے، کے ایم سی کے زیر انتظام 106 سڑکوں پر نصب کیبل وائر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے-  
     
  22-Feb-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی ٹیلی کام کوریڈور بنائے جائیں گے، کے ایم سی کے زیر انتظام 106 سڑکوں پر نصب کیبل وائر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں اور اشخاص کو اخبارات کے ذریعے حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں کراچی کے تمام ایکسچینج کو عنقریب کاپر کے بجائے فائبر آپٹک ٹیکنالوجی سے تبدیل کردیا جائے گا کیبل آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیز کو ٹیلی کام کوریڈور قائم کرنے اور فائبر آپٹک زیر زمین بچھانے کیلئے ون ونڈو کے ذریعے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جس میںپی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ٹیکنیکل مبشر نصیر، سینئر مینیجر اسلام آباد واحد حسین اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، میئر کراچی کے مشیر فرحت خان، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر ینٹی انکروچمنٹ، بشیر صدیقی ، آئی ٹی کنسلٹنٹ دانیال احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ضروری ہے موجودہ دور میں ڈیجیٹل اور الیکٹرانک کمیونیکیشن نے انقلاب برپا کردیا ہے اور دنیا بھر میں اس پر تحقیق اور تجربات جاری ہیں ، روایتی طریقوں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہی ہمیں دنیا کے شانہ بشانہ چلنے میں مدد دے سکتا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہونے والی ہر کاوش کا خیر مقدم کرے گی اور پی ٹی سی ایل کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، قبل ازیں پی ٹی سی ایل کے وفد نے میئر کراچی وسیم اختر کو کراچی میں ٹیلیفون، انٹر نیٹ اور اسمارٹ ٹی وی سروس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بھر میں ایک ملین کے قریب صارفین پی ٹی سی ایل کی سروسز استعمال کررہے ہیں جنہیں بہتر اور تیز تر سہولیات مہیا کرنے کیلئے ملک بھر میں 100ایکسچینج کو اپ گریڈ کیا جاررہا ہے، جن میں کراچی کا 100 فیصد ایریا اور ایکسچینج بھی شامل ہیں، تمام کمیونیکیشن سروسز کو کاپر سے فائبر آپٹک میں تبدیل کرنے کیلئے نئی لائنیں ڈالی جارہی ہیں 2019ء تک کاپر سے فائبر آپٹک میں تبدیلی کا یہ عمل مکمل ہوجائے گا، جس سے کمیونیکیشن سروس کی رفتار بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کا معیار بھی بہتر ہوجائے گا، انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں پر بھی یہ لائنیں ڈالی جائیں گی جس کیلئے سروے کاکام آج سے شروع کردیا گیا ہے انہو ںنے بتایا کہ پوری دنیا میں اس قسم کے ٹیلی کام کوریڈور بنائے جاتے ہیں جہاں سے ٹیلی کام سروس گزرتی ہیںکراچی بھی عنقریب ان شہروں میں شامل ہوجائے گا، جہاں ٹیلی کام کوریڈور کی سہولت دستیاب ہے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر لگائے جانے والے بے ہنگم تار اور کیبل شہر کی خوبصورتی متاثر کررہے ہیں اس لئے انہیںفوری ہٹانا ضروری ہے ہر ادارے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حصے کاکام مکمل کرے، شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard