Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کا اجلاس بدھ کی دوپہر میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر تین قراردادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا -  
     
  28-Feb-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کا اجلاس بدھ کی دوپہر میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر تین قراردادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا گیاجن میں ایک قرارداد کے ذریعے سندھ گورنمنٹ سے درخواست کی گئی کہ یوسیز کو دیئے جانے والے فنڈ کی رقم 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر کم از کم 6 لاکھ ماہانہ کئے جائیں تاکہ یوسیز میں روزمرہ معمولات کے عوامی مسائل فوری حل کئے جاسکیں، دوسری قرارداد میں محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ایم سی کے مختلف 27 مقامات پر چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی برائے سال 2018ء کے ٹھیکے کی منظوری جبکہ تیسری قرارداد میں بجٹ کے مد نمبر V-A1-5(i) میں مختص رقم برائے گرانٹ ان ایڈ سے مبلغ 10 لاکھ روپے Surrender کرکے مد نمبر V-E-5(viii) میں بذریعہ Re-appropriation منتقلی کی منظوری برائے خریداری کیمیکلز و ادویات تالاب و پیراکی ، سٹی اسپورٹس کمپلیکس ، بلدیہ عظمیٰ کراچی شامل تھیں، مذکورہ قراردادوں کو پیش کئے جانے کے موقع پر اجلاس میں بعض اراکین شور شرابہ کرتے رہے، بعدازاں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اور حزب اختلاف کے بعض اراکین نے قراردادوں کی حمایت کی اور کثرت رائے سے ان کی منظوری دی،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ موجودہ منتخب بلدیاتی نمائندے شہری مسائل کے حل کے لئے اپنی آخری حد تک کوششیں کر رہے ہیں اور مختلف محکموں کے معاملات میں بہتری لائی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے وہ پیسہ جو ماضی میں لوگوں کی جیب میں چلا جایا کرتا تھا یا دیگر طریقوں سے خورد برد ہوجایا کرتا تھاوہ اب بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ہی مل رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ جو قراردادیں آج کے اجلاس میں منظور کی گئیں اور پہلے بھی منظور کی جاتی رہی ہیں وہ سب بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مضبوط بنانے کے لئے ہیں تاکہ ادارہ مستحکم ہوسکے، انہوں نے کہا کہ یونین کمیٹیز کے لئے فنڈبڑھانے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے جو اب مزید کارروائی کے لئے صوبائی حکومت کے پاس بھیجی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب جانب منتخب بلدیاتی نمائندے نامساعد حالات کے باوجود شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں تو وہیں کونسل کے اجلاس کے موقع پر بعض اراکین شو رشرابے کے ذریعے ایک ایسی فضا قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ جس کے نتیجے میں نہ ہی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکے اور نہ ہی ادارے اور عوام کی فلاح کے لئے قراردادوں کی منظوری دی جاسکے، قبل ازیں اجلاس میں ممبران نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی جبکہ سینئر صحافی عادل مراد کے انتقال پر ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard