Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر جمع ہونا ہوگا-  
     
  24-Feb-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر جمع ہونا ہوگا تاکہ ان مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جاسکے، یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے پاکستان نوکلیئر پاور ہونے کے باوجود پانی، بجلی اور بلدیاتی مسائل سے دوچار ہے ان تمام مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، ماضی میں اسکیمیں صرف کاغذات پر بنتی تھی مگر اب ہم ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا، PSL کے فائنل میچ کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے اس حوالے سے جلد ہی شہر کی بیوٹیفکیشن کا کام شروع کردیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ہفتہ کی دوپہر دو کروڑ روپے کی لاگت سے بفر زون یوسی 24میں سوا لاکھ فٹ روڈ اور گلیوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور روڈکی استرکاری کے کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع شرقی، سید شاکر علی، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور اور منتخب نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سمیت سب کراچی کے مسائل کو حل کرنے کا سوچ رہے ہیں، ہم ایک طرف اچھا کام کرنا شروع کر دیتے ہیں تو ہمارے کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، کراچی شہر میں پانی کا بہت بحران ہے ، محکمہ فراہمی و نکاسی آب کی یہ ذمہ داری بندی ہے کہ وہ گرمی شروع ہونے سے قبل حل تلاش کریں ،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں فراہمی اور نکاسی آب کا بہت پرانا نظام موجود ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اکثر لائنیں چوک ہیں گندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس سے لوگوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں اور شہریوں کو چلنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نوکلیئر پاور ہے لیکن پانی اور بجلی نہیں ہے، یہاں کے لوگ پہلے ہی مسائل کا شکار ہیں ہم شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے جو کرسکتے ہیں وہ کریں گے، جو بھی چھوٹے چھوٹے کام شہریوں کے لئے کرسکتے ہیں وہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کے بعد بہت سارے مسائل کا پتا چلا ہے کوشش کریں گے علاقے کے تمام مسائل حل کئے جائیں، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود غیر قانونی پارکنگ موجود ہے ، ہم تجاوزات ہٹاتے ہیں تاہم یہ تجاوزات دوبارہ قائم کرلی جاتی ہیں ضلعی میونسپل کارپوریشنز کو چاہئے کہ جیسے ہی تجاوزات قائم ہوں انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے زیادہ تر تجاوزات پوش علاقوں میں ہیں اگر پوش علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے جائیں تو یہ کہہ کر منع کردیا جاتا ہے کہ یہ کنٹونمنٹ بورڈ کا علاقہ ہے ، فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کا حق ہے لہٰذا فٹ پاتھوں پر سے فوری تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تاکہ غلطی کی گنجائش کم سے کم ہو، اب ایسا سسٹم بنا رہے ہیں کہ ہمیں کسی سے لڑنا نہیں پڑے گا، اشتہارات کے لئے بننے والی دیواریں ہولڈنگ بورڈ سے زیادہ خطرناک ہیں انہیں ختم کیا جانا چاہئے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard