Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے مطابق کچرا اٹھانے اور شہر کی صفائی ستھرائی کا کام بلدیاتی اداروں کے سپرد کیا جائے-  
     
  25-Feb-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے مطابق کچرا اٹھانے اور شہر کی صفائی ستھرائی کا کام بلدیاتی اداروں کے سپرد کیا جائے، کراچی میںکچرے کی وجہ سے انسانی صحت کے ساتھ ساتھ آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہے، گندا پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے سمندر میں ڈالا جا رہا ہے، شہریوں کو صاف پانی اور کچرے سے پاک ماحول دیا جائے، کراچی میں روزانہ بارہ ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، لوگوں میں آگاہی پیدا کررہے ہیں کہ کچرا، کچرا کنڈی میں ہی ڈالا جائے سڑکوں کے اطراف نہ پھینکا جائے،ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں، یہ بات پاکستان وویمن فائونڈیشن فار پیس کے زیر اہتمام سی ویو پر ’’گرین سٹی واک ‘‘ میں شرکت کرنے کے موقع پر شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، واک میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین، ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ ، ڈاکٹر نسیم صلاح الدین ، نرگس رحمان، ڈاکٹر نیئر جبیں، قدوسیہ قادری، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم اور مختلف سماجی تنظیموں کے علاوہ اسکولز اور کالجز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، میئر کراچی نے کہا کہ کچرا اٹھانے کا معاملہ حکومت سندھ نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے،گزشتہ ایڈمنسٹریٹرز کے دور میں شہر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،کچرے سے بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں ہم بغیر کسی سیاست کے شہر کا کچرا صاف کرنا چاہتے ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ کچرا اٹھانا، سڑکوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی ہماری ترجیح رہے گی، مقامی حکومتوں کے اختیارات سلب کئے گئے ہیں تاہم ہم سب مل کر کام کریں گے اور ان مسائل کو حل کرلیں گے، انہوں نے کہا کہ این جی اوز، اسکولز،کالجز اور مخیر حضرات سمیت کراچی کے رہائشی اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم شہر کو کچرے سے پاک کرسکیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کو صاف ستھرا رکھنے کی مہم میں طلبا و طالبات کی شرکت احسن اقدام ہے، شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،کراچی پورے ملک کو کھربوں روپے کما کر دیتا ہے، کراچی کے عوام کا یہ مطالبہ ہے کہ ان کا حق انہیں دیا جائے، کراچی کو صاف کیا جائے اور کراچی کے ساتھ انصاف کیا جائے، انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں شہر کی بہتری کے لئے جو کچھ ممکن ہوا کررہے ہیں، واک میں طلباء و طالبات اور سماجی تنظیموں کی شرکت سے شہریوں میں آگاہی اور شعور پیدا ہوگا، ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم نہ صرف اپنے گھروں اور اسکولوں کو بلکہ اردگرد کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھیں گے،عدم توجہی کے باعث شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور کچرا کے ڈھیر کو صاف کرنے سے منتخب نمائندوں پر شہریوں کا اعتماد بحال ہوسکے گا، واک میں شریک اسکول کے طلباء و طالبات اور شہریوں کو آگاہی فراہم کی گئی کہ وہ خود بھی اپنے علاقوں کو صاف رکھیں گے اور دیگر لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دیں گے،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ماحولیات پر تیزی سے کام ہورہا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی اور کچرے کے حوالے سے ابھی بہت کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو بااختیار اور مضبوط بنایا جائے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک پہنچ سکیں تاکہ شہریوں کو مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں تاہم بدقسمتی سے ہمارے ہاں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں جس کے باعث مسائل کا سامنا ہے، واک سے ڈاکٹر نسیم صلاح الدین اور نرگس رحمان نے بھی خطاب کیا ، شرکاء نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی کی صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے سے متعلق نعرے درج تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard