Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پچر نالے پر 6 ہزار رننگ فٹ صفائی کا کام ہوچکا جبکہ نالے کو محفوظ بنانے کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے-  
     
  26-Feb-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پچر نالے پر 6 ہزار رننگ فٹ صفائی کا کام ہوچکا جبکہ نالے کو محفوظ بنانے کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے ، شہر کے نالوں پر بے انتہا تجاوزات ہیں، ایک ایسا مافیا ہے جو صرف نالوں کو ہدف بناتا ہے اور وہاں مکانات اور دکانیں قائم کرنے کے بعد انہیں بیچ کر آگے نکل جاتا ہے کراچی کے 13 بڑے نالوں کے اوپر قائم تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو بارشوں کے دوران نالوں کے اوور فلو ہونے کا شدید خطرہ ہے جس سے اطراف کی آبادیوں کونقصان پہنچ سکتا ہے، نالوں سے تجاوزات ہٹانے میں حکومت سندھ ہماری مدد کرے اور بلاتفریق انسداد تجاوزات کی مہم چلائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی سہ پہر لی مارکیٹ لیاری کے قریب پچر نالے کی صفائی اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر یوسی ناظم حبیب حسن، ضلع جنوبی کے میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن، ڈائریکٹر فنانس نایاب سعید اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ پچر نالے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ لی مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والے نالے کی خستہ حال چھت کو دوبارہ تعمیر کیا جار ہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جائے اور نالے میں کچرا گرنے سے روکا جاسکے، انہوں نے کہا کہ لیاری سمیت شہر کے تمام علاقوں میں جہاں جہاں نالوں کی صفائی اور مرمت کی ضرورت ہے ، ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں کیونکہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے نالے نکاسی آب کا قدرتی ذریعہ ہیں اور انہیں ہر صورت میں بحال اور کارآمد رکھنا انتہائی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور شہر کو ایک بڑے اور دیرینہ مسئلے سے نجات ملے گی، حکومت سندھ بلدیاتی اداروں کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کرے اور مشترکہ طور پر ایسی حکمت عملی وضع کی جائے جس سے مستقبل میں شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر اور موثر بنایا جاسکے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں عوام کو درپیش مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں اور ہم بلاتفریق شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کا عزم رکھتے ہیں، کراچی کے ہر حصے میں بسنے والے لوگ ہمارے لئے یکساں ہیں اور بلدیاتی نمائندوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو پیش آنے والے مسائل کے جلد ازجلد حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں، انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی اور مرمت ترجیحی کاموں میں شامل ہے اور اس کے لئے جو بھی وسائل دستیاب ہیں انہیں بروئے کار لاکر نالوں کو بہتر بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں تاہم شہریوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نالو ںمیں کچرا پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ پہلے ہی نالوں میں سطح آب خاصی بلند ہوچکی ہے اور مزید سطح بلند ہونے سے اطراف کی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ تمام تر مسائل کے باوجود ہم نے شہر کے مسائل حل کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور بہتری کی سمت میں ہمارے قدم رواں دواں رہیں گے، شہریوں کو ہرممکن بہتر سہولیات مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو ہر صورت نبھائیں گے ، شہریوں کے تعاون سے بہت جلد شہر کے مسائل حل ہوں گے اور مسائل میں مبتلا شہری سکھ کا سانس لیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard