Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے شہر میں کسی بھی مقام پر کچرا ڈالنے پر گرفتاری کے جو احکامات جاری کئے اس میں کے ایم سی یا ڈی ایم سیز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا-  
     
  02-Mar-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے شہر میں کسی بھی مقام پر کچرا ڈالنے پر گرفتاری کے جو احکامات جاری کئے اس میں کے ایم سی یا ڈی ایم سیز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس طرح شہریوں کی گرفتاری سے لوگوں میں مایوسی اور بد اعتمادی پھیلے گی، اس حکم نامے سے قبل شہر سے بیک لاگ ختم کرکے شہر کو صاف ستھرا کرنا چاہئے تھا اس کے بعد یہ احکامات جاری کئے جاتے تو بہتر ہوتا، شہر میں جگہ جگہ کچرا ہے ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ شہر سے کچرا اٹھائے اور صفائی ستھرائی کی ذمہ داریوں کو پورا کرے، یہ بات انہوں نے جمعہ کی سہ پہر ضلع کورنگی کے دورے میں بلدیہ کورنگی کے تحت تیار کئے گئے کچرا اٹھانے کے خصوصی کنٹینرز کا معائنہ اور انہیں رسمی طور پر ڈی ایم سی کورنگی کے عملے کے حوالے کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، وائس چیئرمین سید احمر علی، میونسپل کمشنر ضلع کورنگی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ یہ کنٹینرز ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں خاص طور پر آئی لینڈز ، اسپتالوں اور اسکول و کالج کی عمارتوں کے قریب رکھے جائیں گے تاکہ علاقے کے لوگ سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے کے بجائے ان کنٹینرز کو استعمال کریں اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی وجہ سے ضلع کورنگی میں خاصی بہتری آئی ہے اور ترقیاتی عمل تیز ہوا ہے، کراچی کا بنیادی مسئلہ طویل عرصے سے پڑے ہوئے کچرے کے ڈھیر اور سیوریج لائنوں سے ہونے والی لیکیج ہے جن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں اور شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلدیہ کورنگی نے اس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے اپنے طور پر جدید کچرا دان تیار کئے ہیں اور ان چھوٹے کنٹینرز کے بلدیہ کورنگی کے موجودہ سینی ٹیشن فلیٹ میں شامل ہونے سے کچرا اٹھانے کے کاموں میں مزید بہتری اور آسانی فراہم ہوگی، بعدازاں میئر کراچی وسیم اختر اچانک اللہ والا ٹائون کورنگی پہنچے جہاں انہوں نے طویل عرصے سے تعمیر کی منتظر 31-A اور 31-B روڈ کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا اور اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں ہٹائی گئیں تجاوزات کا بھی دورہ کیا، میئر کراچی کی آمد پر علاقے کے مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ 31-A اور 31-B سڑک کی ازسرنوتعمیر نے ان کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے،میئر کراچی نے کہاکہ تجاوزات کے باعث سڑکوں کی کشادگی میں کمی آنا ایک سنگین مسئلہ ہے امید ہے کہ بڑی تعداد میں ہٹائی گئیں تجاوزات کے بعد تعمیر ہونے والی یہ سڑک کشادہ اور پائیدار ثابت ہوگی اور علاقے کے لوگوں کو اس سے سہولت حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے مکانات اس پروجیکٹ کی زد میں آئے انہوں نے اپنے مکانات کی حدود سے تجاوز کیا تھا اور اس کی وجہ سے یہ دو رویہ سڑک اس قدر تنگ ہوگئی تھی کہ یہاں سے صرف موٹرسائیکل ہی گزرسکتی تھی تاہم اب اس سڑک کی ازسرنو تعمیر سے لوگوں کو آمدورفت میں خاصی سہولت ملے گی، انہوں نے کہا کہ شہر کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں جن کی بدولت جلد ہی شہر میں بہتری دکھائی دے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard