Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر کا جمعہ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکموں کا اچانک دورہ، مختلف محکموں کے سربراہان ‘افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد دفتر سے غیر حاضر-  
     
  09-Mar-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر کا جمعہ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکموں کا اچانک دورہ، مختلف محکموں کے سربراہان ‘افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد دفتر سے غیر حاضر،میئر کراچی کا محکمہ جاتی افسران پر شدید برہمی کا اظہار،غیر حاضری پر محکمہ جاتی سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے جمعہ کی صبح 9 بجے کے ایم سی بلڈنگ پہنچ کر مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور حاضری چیک کی اس موقع پر مختلف محکموں سے افسران اور ملازمین بڑی تعداد میں غیرحاضر پائے گئے محکمہ فنانس میں 3، محکمہ اسٹیٹ میں 2، محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں 3‘ محکمہ انجینئرنگ میں 1‘ ایچ آر ایم میں 2ملازمین حاضر تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے افسران و ملازمین کی غیر حاضری پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف محکموں کے حاضری رجسٹر منگوالئے، میئر کراچی وسیم اختر کے دورے کی خبر افسران و ملازمین میں فوراً ہی پھیل گئی اور ملازمین تیزی سے اپنے دفاتر پہنچنے لگے، میئر کراچی نے ان محکمہ جاتی سربراہان کو شاباش بھی دی جو اپنے دفاتر میں موجود تھے اور انہیں آئندہ بھی وقت پر پابندی کے ساتھ دفاتر آنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ محکموں کے اچانک دورے جاری رکھے جائیں گے اور غیر حاضر افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ محکمہ جاتی سربراہان صبح 9بجے دفتر پہنچیں اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں ،میئر کراچی وسیم اختر نے ملازمین کو متنبہ کیا کہ ڈیوٹی کے اوقات میں دفاتر میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور جن افسران و ملازمین کی فیلڈ ورک ہے وہ موومنٹ رجسٹر میں اپنا اندراج کرائیں، انہوں نے کہا کہ افسران و ملازمین تاخیر سے دفتر آنے کے رویہ کو ترک کریںاور اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے ادا کریں، انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ ان کے دورے کے دوران افسران و ملازمین غیرحاضر پائے گئے تو پھر ان کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ایک عوامی ادارہ ہے جہاں عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے آتے ہیں اور اگر آنے والے لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کے لئے مطلوبہ افسران و ملازمین اپنے محکموں میں دستیاب نہ ہوں تو اس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ جو افسران اور ملازمین باقاعدگی سے کے ساتھ اپنے مقررہ دفتری وقت میں آفس آتے ہیں وہ لائق تحسین ہیں اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی عمارت میں وہ ریٹائرڈ ملازمین بھی موجود تھے جو محکمہ پنشن میں اپنی پنشن کی وصولی کے لئے آئے ہوئے تھے، مذکورہ ریٹائرڈ ملازمین سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی اور پنشن کی ادائیگی کے معاملات پر گفتگو کی اس موقع پر میئرکراچی وسیم اختر نے پنشن کے لئے آنے والے ملازمین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard