Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویوز کے پیش نظر مستقل بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں ، رمضان المبارک کا مہینے میں اس مرتبہ شدید گرمی ہوگی-  
     
  02-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویوز کے پیش نظر مستقل بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں ، رمضان المبارک کا مہینے میں اس مرتبہ شدید گرمی ہوگی اس لئے تمام اضلاع میں اسپتالوں ، کلینکس میں ہیٹ اسٹروک سے متعلق بھرپور انتظامات کئے جائیں اور شہر کے ایسے مقامات جہاں شہریوں کا رش زیادہ ہوتا ہے وہاں پر فلٹر شدہ پانی کے لئے ڈسپنسر لگائے جائیں ، یہ بات انہوں نے شہر میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ اسٹروک سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، ضلع کورنگی کے وائس چیئرمین سید احمر علی، سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، چیئرپرسن میڈیکل کمیٹی ناہیدفا طمہ ، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، میونسپل کمشنر ایسٹ اختر شیخ، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیربل، وائس آف کراچی کے سربراہ عامر گھانچی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ماضی کے تجربے سے سبق حاصل کرتے ہوئے تمام ادارے ایسے احتیاطی اقدامات اور کوششیں کریں جن کے ذریعے شہر میں ہیٹ اسٹروک جیسی صورتحال میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو، کے الیکٹرک شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لئے گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ سے گریز کرے، انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کے بعد کے ایم سی اسپتالوں میں قائم وارڈ ز میں پہنچایا جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچائو اور محفوظ رہنے کے لئے آگاہی مہم کو زیادہ موثر انداز میں چلانے کی ضرورت ہے، گلو بل وارمنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہوئی ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام شہری اداروں کو مربوط انداز سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو باہمی رابطے کے لئے ڈائریکٹر سٹی وارڈن کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا اور محکمہ موسمیات سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھا جائے گا، میئر کراچی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، مناسب مقدار میں ادویات اور دیگر ضروریات کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام سینٹرز پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خود بھی وقتاً فوقتاً ان مراکز کا دورہ کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے بچا جاسکتا ہے اس لئے شہریوں کو اس سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں شہری اپنی ضروریات کے لئے گھروں سے نکلتے وقت پانی ساتھ رکھیں اور شدید گرمی میں کوشش کی جائے کہ گرمی اور دھوپ سے بچا جائے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر احتیاطی تدابیر خود بھی اختیار کریں اور شہری اپنی فیملیز کو بھی اس کا پابند بنائیں، میئر کراچی نے کہاکہ غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیاں کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیٹ اسٹروک اب عام ہوتا جارہا ہے، اس موقع پر وائس آف کراچی کے سربراہ عامر گھانچی نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ادارے کے تحت تمام ڈسٹرکٹ میں واٹر کولر لگائے جائیں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ایسے مقامات پر یہ واٹر کولر لگائیں جہاں شہری بڑی تعداد میں آتے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ شناختی کارڈ آفس، پاسپورٹ آفس، کورٹس، مارکیٹوں اور خریداری کے مراکز کے قریب فوری طور پر واٹر کولر لگائے جائیں اور پانی کو فلٹر کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف پانی میسر آسکے۔میئر کراچی نے کہا کہ وہ ہیٹ اسٹروک سے بچائو سے متعلق وائس آف کراچی کی ہر ممکن مدد کریں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard