Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سٹی کونسل کی نمائندگی کرنے والے یوسی چیئرمینز کراچی کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیں -  
     
  03-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سٹی کونسل کی نمائندگی کرنے والے یوسی چیئرمینز کراچی کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیں اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں، کراچی چیئرمین اتحاد کی کاوشوں میں ان کے ساتھ ہیں اور پیش کئے گئے مسائل کو بلاتاخیر حل کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ملاقات کے لئے آئے ہوئے کراچی چیئرمین اتحاد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جس میں سٹی کونسل اے این پی کے پارلیمانی لیڈر عالم زیب الائی ، جماعت اسلامی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عبدالصمد، پی ایم ایل (ن) کے نمائندے سعد اللہ خان آفریدی اور حبیب الرحمن، جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر سید اکبر ہاشمی، پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین افسر خان خٹک سمیت بڑی تعداد میں یوسی چیئرمینز موجود تھے جبکہ سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین اراضیات کمیٹی ارشد حسن، چیئرمین ورکس حسن نقوی، چیئرمین قانونی امور کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، چیئرمین پارکس کمیٹی خرم فرحان، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، ڈائریکٹر بجٹ محمود بیگ، ڈائریکٹر اکائونٹس انجینئرنگ نایاب سعید اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر محکمہ فنانس و انجینئرنگ سے متعلق ترقیاتی اسکیموں کو تفصیلی جائزہ لیا گیا اور 2016-17 اور 2017-18 کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اسکیموں سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں کو شہر کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر تقسیم کیا گیا ہے اور ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ترقیاتی کام جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے لئے تمام ادائیگیاں اور رقوم کی ریلیز حکومت سندھ کے ذریعے ہوتی ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اجلاس کے دوران محکمہ انجینئرنگ ، محکمہ پارکس ، فائر بریگیڈ ، ایجوکیشن ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی ایس آر سے متعلق ترقیاتی اسکیموں کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا اور ان پر ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بتائی گئیں، کراچی چیئرمین اتحاد نے شامل مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا اور انہیں جلد حل کرانے کی درخواست کی جس پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سٹی کونسل میں شہریوں کی نمائندگی کرنے والے یوسی چیئرمین اپنے علاقوں کے متعلق بہتر جانتے ہیں اور انہیں علاقائی مسائل کا بخوبی علم ہے لہٰذا ان کے تعاون اور اشتراک سے ایسی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کے مسائل جن میں زیادہ تر پانی و سیوریج ، صفائی ستھرائی اور سڑکوں و گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور مرمت سے متعلق ہیں، ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، انہوں نے کراچی چیئرمین اتحاد کے وفد کو یقین دلایا کہ تمام تر بلدیاتی وسائل شہریوں کی فلاح بہبود اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی پر ہی خرچ کئے جائیں گے اور اس پیسے کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اور دیگر جاری ترقیاتی اسکیموں کو تیزی سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئی اسکیمیں شروع کرنے پر بھی غور جاری ہے اور اس سلسلے میں یوسی چیئرمینز کی تجاویز اور سفارشات کو اولین اہمیت دی جائے گی، پی ایم ایل (ن) کے یوسی چیئرمین سعید اللہ خان آفریدی ، اے این پی کے یوسی چیئرمین عالم زیب آلائی، جے یو آئی کے یوسی چیئرمین سید اکبر ہاشمی سمیت دیگر یوسی چیئرمینز نے اس موقع پر کہا کہ میئر کراچی کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے ہم مطمئن ہیں اور آج کی ملاقات میں ہمارے تمام خدشات دور کردیئے گئے ہیں اور ہم میئر کراچی وسیم اختر کو شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے بنائے گئے منصوبوں پر عملدرآمد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں، کراچی چیئرمین اتحاد کے نمائندوں سے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈا صرف دعوئوں تک محدود ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں، ہم کراچی چیئرمین اتحاد جماعتوں اور سیاست سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے متحد ہوئے ہیں تاکہ کراچی کی عوام کے مسائل جلد از جلد حل ہوں اور وہ سکون کا سانس لے سکیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard