Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کئی اعتبار سے ایک منفرد ادارہ ہے، یہ پاکستان کاواحد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ہے جسے ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن چلا رہی ہے  
     
  03-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کئی اعتبار سے ایک منفرد ادارہ ہے، یہ پاکستان کاواحد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ہے جسے ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن چلا رہی ہے اور جسے کراچی میں پبلک سیکٹر کالجوں میں واحد ڈینٹل سیکشن رکھنے کا اعزاز حاصل ہے ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد رکھی جو آج پورے ملک میں سرکاری اور نجی شعبے کے طبی تعلیم کے اداروں میں رائج العمل ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا تعلیمی معیار اور یہاں طلبا و طالبات کی پروفیشنل اور پوسٹ گریجویٹ امتحانات میں کارکردگی کا موازنہ کسی بھی دیگر مسلمہ طبی اداروں سے کیا جاسکتا ہے، یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پانچویں سلور جوبلی کانووکیشن 2018 ء کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم اجمل خان، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، چیئرمین قانونی امور کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرپرسن میڈیکل کمیٹی ناہید فاطمہ،سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیر بل، پرنسپل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر نرگس انجم اور دیگر افسران و منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ بطور الحاق شدہ تدریسی اسپتال عباسی شہید اسپتال میں طبی سہولیات کا معیار برقرار رکھیں طبی شعبوں میں ہونے والی ان کاوشوں کے دیرپااثرات سامنے آئیں گے اور شہر کے متوسط طبقے کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں انڈر اور پوسٹ گریجویٹ طالبعلموں کی کلینکل ٹریننگ کا معیار بھی بلند ہوگا، انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم اجمل خان کی آج اس پروگرام میں موجودگی نئے گریجویٹس کے لئے حوصلہ افزائی اور بہتر کام کے لئے ترغیب کا سبب بنے گی، انہوں نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی پرنسپل بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر میڈیکل سروسز اور عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت کالج کی فیکلٹی کے ارکان کو ان کے ترقیاتی منصوبوں میں ہرممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یقینا آج کا دن گریجویٹس کا دن ہے اور ان کی اور ان کے اہل خانہ اور ان کے ٹیچرز کی خوشی قابل دید ہے یہ ان کے پیشہ ورانہ کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے کہ وہ تعلیمی عمل مکمل کرنے کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں جہاں انہیں بے شمار چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت فریضہ انجام دینا ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مالی انتظامی ، تکنیکی مسائل ، انفراسٹرکچر کی کمی، غربت ، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور دیگر ایشوز سے نبردآزما ہونا پڑے گا مگر یہ یاد رہے کہ یہ آپ کے اپنے لوگ ہیں اور آپ ہی سے متعلق ہیں لہٰذا بطور میڈیکل پریکٹیشنر آپ کو اپنے فرائض مکمل دلجمعی اور خلوص دل کے ساتھ ادا کرنا ہوں گے، اس کے ساتھ آپ کو ایک لیڈر شپ رول کے لئے تیار رہنا ہے جیسا کہ عالمی ادارہ صحت آپ سے توقع کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ مشکل کام اگر کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق خود کو تیار کرتے ہوئے پیشہ ورانہمہارت اور علم حاصل کیا جائے تو یہ ناممکن نہیں، طبی پیشے سے وابستہ لوگوں کو دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا تبھی وہ اس شعبے میں کامیاب کہلائیں گے، انہوں نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تمام گریجویٹس آگے چل کر اپنی مادر علمی اور اپنے ملک کی سربلندی اور افتخار کے لئے کام کریں گے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ایم اجمل خان نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے مختصر عرصے میں طبی تعلیم کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور ایک تسلیم شدہ انسٹیٹیوٹ کی شکل حاصل کرلی ہے، انہوں نے طبی تعلیم کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر کے ایم ڈی سی کی فیکلٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کالج کے نوجوان گریجویٹس جنہیں آج ڈگری سے سرفراز کیا گیا ہے اپنی عملی زندگی کا آغاز دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے اور ملک و قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طبی تعلیمی اداروں میں طالبات کا بھی اہم ترین کردار ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ داخلہ ملنے کے بعد طالبات تعلیمی سلسلہ درمیان میں ہی ترک کردیں کیونکہ ہمیں میڈیکل کے شعبے میں خواتین معالجین کی بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی مرد ڈاکٹرز کی ۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم اجمل خان اور میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس گریجویشن امتحانات میں کامیاب ہونے والے 2013 سے لیکر 2017 تک کے طلبا و طالبات کو ڈگری دی، مجموعی طور پر 575 طلبا و طالبات کو ایم بی بی ایس اور 332 طالبعلموں کو بی ڈی ایس کی ڈگری دی گئیں، قبل ازیںچیئرپرسن کانووکیشن کمیٹی ڈاکٹر تزئین فاطمہ منعم نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام کانووکیشن کے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیاجبکہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نرگس انجم نے اپنے خطاب میں کالج کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج طالبعلموں نے اپنے یونیورسٹی امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کرکے اس کالج میں بہترین تربیتی سہولیات اور فیکلٹی ممبران کی مہارت کا ثبوت فراہم کردیا ہے، کانووکیشن کمیٹی کے سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر ناصرعلی خان نے کہا کہ یہ کانووکیشن میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کے تعلیمی سفر میں اہم ترین سنگ میل ہے انہوں نے کانووکیشن کی تیاری میں حصہ لینے والے تمام سینئر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن کی کامیابی میں ان تمام کاوشوں کا کلیدی کردار ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard