Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کی اندرونی گلیوں کو گزشتہ 10 سالوں سے برا حال ہے ان گلیوں کو پختہ کرنے اور استر کاری کے کام جاری ہیں  
     
  07-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کی اندرونی گلیوں کو گزشتہ 10 سالوں سے برا حال ہے ان گلیوں کو پختہ کرنے اور استر کاری کے کام جاری ہیں، شہری ہم ہی سے امید رکھتے ہیں ہم بھاگنے والے نہیں ، سب دیکھ رہے ہیں کہ ہم شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کیا کیا کام انجام دے رہے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے لاکھوں ٹن کچرا اٹھا چکے، کچھ لوگ منتخب بلدیاتی قیادت پر تنقید کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں سڑکوں پر کچرا پھینکنا جرم ہے اور حکومت سندھ نے اس کے لئے احکامات بھی جاری کئے ہیں اگر کچھ لوگ سڑکوں پر کچرا پھینکنے کے خواہش مند ہے تو ان سے حکومت سندھ اور پولیس نمٹے گی، عدالت کے احکامات پر عمل کرنا ضروری ہے کل بھی کیا ہے اور آج بھی عدالتوں کے حکم پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں، ان خیالات کااظہار میئر کراچی نے یوسی 22 گلشن اقبال میں تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، یوسی 22 کے چیئرمین عبدالسلام خان، وائس چیئرمین محمد غوث، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، چیف انجینئر شرقی شبیہ الحسن زیدی اور دیگر افسران اور منتخب نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ گلشن اقبال کا اس سڑک کا بھی دوسری سڑکوں کی طرح برا حال تھا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 2 کروڑ روپے کی لاگت سے اسے مکمل کیا گیا ہے، بلاک 19 کے لوگوں کی اس سڑک کے لئے کئی درخواستیں مجھے موصول ہوئیں تھی اور ان کے دیرینہ مطالبے کے پیش نظر اس سڑک کی تعمیر کو مکمل کیا گیا ہے، شہر میں پانی اور سیوریج کے لاتعداد ایشوز ہیں ان سب کو حل کرنا ہے اور کراچی کے انفراسٹرکچر کے 70 فیصد مسائل کا تعلق پانی و سیوریج کی لائنوں، سپلائی اور نکاسی سے بنتا ہے، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ جو آسامیاں کے ایم سی میں خالی ہیں ان پر اہل اور ایماندار افسران تعینات کئے جائیں لیکن ابھی تک حکومت سندھ نے افسران کی تعیناتی نہیں کی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کا محکمہ فائر بریگیڈ بھر پور طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور گزشتہ دنوں اندرون سندھ کے شہر ماتلی میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے کراچی سے اسنارکل روانہ کی گئی ، انہوں نے کہا کہ میئر کے دفتر کو ملنے والی شکایات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اگر کوئی شخص کسی آفیسر یا محکمے کے بارے میں شکایت کرے گا تو اس کے خلاف ہر ممکن محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، بعدازاں میئر کراچی وسیم اختر کارساز روڈ پہنچے جہاں انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں سوہانجنا ،گل مور اور نیم کے پودے لگائے، میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ آج کارساز روڈ پر 350 پودے لگائے گئے ہیں جبکہ اگلے دو دنوں میں کارساز اور سر سلیمان شاہ روڈ پر ایک ہزار پودے لگانے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، انہو ں نے کہا کہ کراچی میں شجر کاری انتہائی ضروری ہے لا تعداد گاڑیوں اور فیکٹریوں کے باعث یہاں کی فضا آلودہ ہے اور شہریوں کو اس کے باعث متعدد بیماریاں لاحق ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ شہری از خود بھی اپنے اپنے علاقوں میں پودے لگائے اور ہمارا ساتھ دیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard