Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے اثاثوں کو بہتر بنا کر شہریوں کو سہولت مہیا کرنا اور ریونیو میں اضافہ اولین ترجیح ہے-  
     
  09-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے اثاثوں کو بہتر بنا کر شہریوں کو سہولت مہیا کرنا اور ریونیو میں اضافہ اولین ترجیح ہے، سپرمارکیٹ کے اطراف تجاوزات کو ہٹا کر مارکیٹ کو خوبصورت بنائیں گے، مارکیٹ کے سامنے شاہراہ پاکستان پر موجود پیڈسٹرین برج 10 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور زنگ کھا کر گرنے والا تھا جس کی بحالی و مرمت اور رنگ و روغن کا کام ترجیحی بنیادوں پر کردیا ہے، مارکیٹ کی بیسمنٹ کو صاف اور کشادہ بنا رہے ہیں جہاںماضی میں 8 ،8 فٹ پانی کھڑا رہتا تھا اور عمارت کے لئے خطرہ بن چکا تھا، مارکیٹ کی بحالی کے اقدامات سے یہاں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو سہولت ہوگی، چائنا گرائونڈ کے متعلق کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا ، یہ بات انہوں نے پیر کی سہ پہر لیاقت آباد سپرمارکیٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر کمیونیکیشن ایس ایم طحہٰ ، ڈائریکٹر فنانس انجینئرنگ نایاب سعید اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئرکراچی نے سپرمارکیٹ کے سامنے سڑک عبور کرنے والوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے آہنی پیڈسٹرین برج کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس برج کی مرمت و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا، میئر کراچی سپر مارکیٹ کے بیسمنٹ ایریا میں بھی گئے اور وہاں ہونے والے رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے اپنے ہمراہ موجود افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں، میئر کراچی نے کہا کہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ متوسط اور غریب طبقے کے افراد کے لئے خریداری کا بڑا مرکز ہے جہاں روزانہ ہزاروں لوگ جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے مختلف اشیاء کی خریداری کی غرض سے آتے ہیںلہٰذا یہاں کاروبار کرنے والے تاجروں کے لئے بھی یہ جگہ ایک انتہائی اہم کمرشل سینٹر کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، انہوں نے کہا کہ سپرمارکیٹ اور اطراف کی گلیوں میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کو یہاں سے گزرنے اور خریداری میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک اور تعاون سے ایسی تمام تجاوزات کو ہٹائیں گے اور سپر مارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ سپر مارکیٹ کے سامنے شاہراہ پاکستان پر بنایا گیا پیڈسٹرین برج گزشتہ دس سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور یہاں کسی بھی وقت کوئی حادثہ ہوسکتا تھا لہٰذا شہریوں خاص طور پر خواتین و بزرگوں اور بچوں کی حفاظت کے لئے اس پیڈسٹرین برج کی مرمت اور رنگ و روغن کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ برج کی سیڑھیوں کو بھی آرام دہ اور کشادہ بنادیا گیا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والوں کو سہولت ہوانہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی عمارتیں اور دیگر اثاثے ہمارے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ماضی میں ہونے والی غفلت اور لاپرواہی کے باعث یہ عمارتیں زوال کا شکار تھیں اور یہاں روزبروز مسائل میں اضافہ ہو رہا تھا ، منتخب بلدیاتی قیادت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دستیاب وسائل کے ذریعے بحالی اور مرمت کے کام شروع کرائے جس کے ثمرات شہریوں تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، باقی ماندہ مسائل بھی جلد حل کرلئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ایک گنجان آباد علاقہ ہے اور یہاں مختلف جگہوں پر سیوریج لائنوں سے رسائی اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور کئی جگہ سیوریج لائنیں ڈالی گئی ہیں تاہم اب بھی اس علاقے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور جیسے جیسے وسائل دستیاب ہوں گے یہ کام بلاتاخیر انجام دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری اور مسائل کے حل کے لئے مختلف اداروں سے تعاون کے لئے کوششیں جاری ہیں کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد کراچی کے دیرینہ مسائل کا جلد از جلد حل ہے ، انہوں نے کہا کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں آگ لگنے یا ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فائربریگیڈ فعال ہونی چاہئے، کوشش کررہے ہیں کہ فائربریگیڈ کو جدید آلات اور مزید فائر ٹینڈرز سے آراستہ کیا جائے ، کراچی جیسے بڑے شہر میں جہاں بلند و بالا عمارتیں اور وسیع صنعتی علاقے موجود ہیں فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے شعبے پر بھرپور توجہ دینا ازحد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کا سفر جاری رہے گا اور ہم ہر قسم کے حالات میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے رہیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard