Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال اور ملحقہ اسپتالوں میں ہائوس جاب کرنے والے 244ڈاکٹرز کو جلد تنخواہیں ادا کی جائیں گی-  
     
  10-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال اور ملحقہ اسپتالوں میں ہائوس جاب کرنے والے 244ڈاکٹرز کو جلد تنخواہیں ادا کی جائیں گی اور ان کے چار ماہ کے بقایا جات بھی دیئے جائیں گے، احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں ، تمام مسائل افہام تفہیم سے حل کریںگے، کے ایم سی اسپتالو ںمیں آنے والے مریضوں کو ہرممکن بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ ہر مریض پر پوری توجہ دے اور وینٹی لیٹرزسمیت تمام خراب طبی آلات فوری ٹھیک کرائے جائیں، یہ بات انہوں نے ملاقات کے لئے آئے ہوئے عباسی شہید اسپتال کے ہائوس جاب ڈاکٹرز کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ٹو میئر ایس ایم شکیب، عباسی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انور اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران ڈاکٹروں کے وفد نے میئر کراچی وسیم اختر کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا انتظامیہ کو بلاتاخیر ہائوس جاب ڈاکٹرز کی تنخواہ اور واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی جائے، میئر کراچی نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے تاکہ وہ مکمل دلجمعی کے ساتھ اسپتال میں مریضوں کی بہترین انداز میں خدمت کا کام جاری رکھ سکیں، انہوں نے کہا کہ ہائوس جاب ڈاکٹرز کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ انہیں ان کا جائز حق دیا جائے تاہم ضروری ہے کہ عباسی شہید اسپتال جیسے کراچی کے بڑے اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں علاج کے لئے آنے والے غریب و متوسط طبقے کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور اسپتال کے ڈاکٹرز و دیگر عملہ مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ مثالی سلوک روا رکھے کیونکہ ہمارا مقصد سرکاری شعبے میں چلنے والے طبی اداروں پر عوام کا اعتماد قائم کرنا اور انہیں بتدریج بہتری کی طرف لے کر جانا ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 22کروڑ روپے عباسی شہید اسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 17 کروڑ روپے کے خرچ سے ادویات کی فراہمی کے لئے ٹینڈر کیا جاچکا ہے اور اسی ماہ ادویات، ایکسرے فلمز اور ایم آر آئی کی سہولت مریضوں کو ملنا شروع ہوجائے گی، ان تمام اقدامات کا مقصد ان تمام شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو کے ایم سی کے اسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں کم خرچ اور معیاری طبی علاج کی امیدیں لے کر آتے ہیں، انہوں نے عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ اسپتال کی حدود میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں اور تمام خراب مشینری فوری ٹھیک کرائی جائے، انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال شہر کی بہت بڑی آبادی کو مختلف امراض کی تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے لہٰذا اس اسپتال کو ہر قسم کے امراض کے علاج کے لئے درکار سہولیات سے آراستہ ہونا چاہئے تاکہ مریضوں کو مایوس نہ ہونا پڑے، انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بہتر خدمت کرکے ہی ہم عباسی شہید اسپتال پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں لہٰذا ہائوس جاب ڈاکٹرز سمیت عباسی شہید اسپتال کا تمام عملہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کرے اور اپنے کام کو انسانیت کی خدمت سمجھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard