Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ساڑھے نو کروڑ روپے کی لاگت سے ملیر برج پر عظیم پورہ ریمپ کی تعمیر سے علاقے کے لاکھوں مکینوں کو سہولت حاصل ہوگی-  
     
  11-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ساڑھے نو کروڑ روپے کی لاگت سے ملیر برج پر عظیم پورہ ریمپ کی تعمیر سے علاقے کے لاکھوں مکینوں کو سہولت حاصل ہوگی، ملیر برج اورN-5کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو بھی جلد از جلد مکمل کریں گے، شہریوں کی سہولت کے لئےN-5پر دو پیڈسٹرین برج بھی نصب کئے جا رہے ہیں،فلاحی پلاٹوں سے متعلق ماسٹر پلان نے اب تک لسٹ فراہم نہیں کی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، زیادہ تر کام عدالتوں کے ذریعے کروانے پڑ رہے ہیں،کراچی پیکیج کا انتظار کر رہا ہوں، شاید مل جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی سہ پہر ملیر 15- پر تعمیر ہونے والے برج کے عظیم پورہ ریمپ کا افتتاح اور N-5 کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا،کچی آبادی کمیٹی کے چیئرمین سعد بن جعفر، پروجیکٹ ڈائریکٹر، کنسلٹنٹ سمیت دیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے تختی کی نقاب کشائی کرکے ریمپ کا افتتاح کیا اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کئے، انہوں نے کہا کہ ملیر 15- پر تعمیر ہونے والے پل سے عظیم پورہ کی جانب جانے والے ریمپ کی مجموعی لمبائی130میٹر ہے جبکہ7.55میٹر چوڑا کیریج وے بھی شامل ہے اور اس منصوبے کی تعمیر پر ساڑھے نو کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کے ساتھ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے تاکہ یہ منصوبے طویل عرصے تک شہریوں کے لئے سود مند ثابت ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ ملیر 15- پر N-5 منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی جلد از جلد تکمیل شہر اور شہریوں کے مفاد میں ہے، ہماری خواہش ہے کہ باقی ماندہ تعمیراتی کام بھی تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچیں، انہوں نے کہا کہ بعض تکنیکی وجوہات اور یوٹیلیٹی لائنز کی منتقلی کے باعث ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوئی تاہم یہ مسائل حل ہوتے ہی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے شروع کردیا گیا اور اب اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور پل کسی بھی شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لہٰذا انہیں بروقت مکمل کرنا ضروری ہے ، شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک جام سے بچنے کے لئے خاص طور پر یہاں جو بھی ترقیاتی کام شروع کیا جائے اسے کم سے کم وقت میں مکمل ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور منصوبہ سازی کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور ضلعی بلدیات کے اشتراک اور تعاون سے تمام ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے تاہم دیگر اداروں کو بھی شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے اسی جذبے اور نیت کے ساتھ کام کرنا چاہئے تاکہ شہریوں کو ترقیاتی کاموں میں ہونے والی تاخیر کے باعث ممکنہ زحمت سے محفوظ رکھا جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں صفائی ستھرائی اور پائپ لائنوں سے رسائو ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، کچرا اٹھانا اور اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا بلدیاتی اداروں کا بنیادی کام ہے تاہم یہ ذمہ داری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو دی جاچکی ہے جس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اس حوالے سے عدالتی احکامات بھی سامنے آچکے ہیں لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے اس اہم ترین مسئلے پر مکمل توجہ دی جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے کراچی صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب شہر بن سکے، انہوں نے کہا کہ کراچی پیکیج کے تحت جو منصوبے دیئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد سے شہر میں بہتر ی آئے گی لہٰذا ہمیں بھی کراچی پیکیج کے آنے کا انتظار ہے اور امید کرتے ہیں کہ پورے ملک کو چلانے والے معاشی حب کراچی کو اس کا جائز حق ضرور دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جتنے بھی وسائل دستیاب ہیں ان میں رہتے ہوئے شہر میں بہتری اور ترقی کے کام کروا رہے ہیں اور جوں جوں وسائل میسر آتے رہیں گے ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار وسیع ہوتا جائے گاجس سے کراچی کے شہریوں کو سہولت ملے گی اور ان کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard