Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے 13 بڑے نالوں سے گزرنے والی یوٹیلیٹی لائنوں کو فوری ہٹانے کا کام شروع کیا جائے-  
     
  15-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے 13 بڑے نالوں سے گزرنے والی یوٹیلیٹی لائنوں کو فوری ہٹانے کا کام شروع کیا جائے اور یوٹیلیٹی سروسز کے ادارے گزرنے والی اپنی لائنوں کو فوری ہٹانے کا انتظام کریں، نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور کوشش کریں گے کہ برسات کے موسم سے پہلے ان نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جائے، یہ بات میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے محکمہ میونسپل سروسز کو ہدایت دیتے ہوئے کہی، قبل ازیں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے 13 بڑے نالوں کی صفائی اور کراچی میں سیوریج لائنوں کی صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور کیا گیا، اجلاس میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر وہیکل فرید تاجک اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان احکامات کا بھی جائزہ لیا گیا جو عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ نے نالوں کی صفائی سے متعلق دیئے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ ابتدائی طور پر 4 بڑے نالوں منظور کالونی نالہ، محمود آباد نالہ، چکور نالہ اور اورنگی ٹائون نالے کی صفائی کا کام شروع کیا گیا ہے ان نالوں کے ساتھ ساتھ پی ای سی ایچ ایس نالہ، سولجر بازار نالہ، پی آئی ڈی سی نالہ اور گجر نالے کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگر یہ نالے بروقت صاف نہ کئے گئے تو برساتی پانی کی نکاسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ سال برساتی پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آگئی تھیں، انہوں نے کہا کہ نالوں کے چوکنگ پوائنٹس پر خاص توجہ دی جائے اور ایسے پوائنٹس کو صاف رکھا جائے جہاں پانی کی نکاسی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نالوں میں کچرا نہ پھینکیں اور نہ ہی گھروں کا سیوریج نالوں میں ڈالا جائے یہ نالے برساتی پانی کے لئے مخصوص ہیں، سیوریج اور کچر ے کے باعث نالوں سے پانی گزرنا مشکل ہوتا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ نالوں کی صفائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ انہیں پیش کی جائے اور وہ نالوں کی صفائی کا ازخود جائزہ لیں گے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اپنے اپنے اضلاع میں گزرنے والے نالوں کی صفائی کا فوری انتظام کریں اور برسات سے قبل ان کی صفائی مکمل کرلیں، انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی کچھ سڑکوں پر خصوصاً طاہر ولا، کے ڈی اے چورنگی، ناظم آباد، یوسف گوٹھ سرجانی ٹائون کے قریب سے گزرنے والے نالوں کو صاف کیا جائے تاکہ شہریوں کو برسات کے دوران مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، میئر کراچی نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے لئے حکومت سندھ سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور توقع ہے کہ حکومت سندھ جلد فنڈز فراہم کرے گی، میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ بلدیاتی محکمے شہری مسائل کے حل کے لئے پوری توجہ اور لگن کے ساتھ کام کریں اور اپنے تمام وسائل اور محنت کے ساتھ فرائض انجام دیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard