Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے 48 قبرستانوں میں صفائی کا کام کررہے ہیں اور قبرستان کے قریب سے گزرنے والے نالوں کو بھی صاف کیا ہے-  
     
  30-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے 48 قبرستانوں میں صفائی کا کام کررہے ہیں اور قبرستان کے قریب سے گزرنے والے نالوں کو بھی صاف کیا ہے، قبرستانوں میں روشنی کے لئے لائٹس نصب کی گئی ہیں تاکہ شب برأت کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والے شہریوں کو سہولت ہو، سٹی وارڈنز کو شب برأت کے موقع پر شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے تعینات کیا جائے گا اور قبرستانوں میں 35 گاڑیوں کے ذریعے جراثیم کش اسپرے کرایا جا رہا ہے، سرجانی ٹائون میں دس ایکڑ اراضی پر ماڈل قبرستان بنا رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ صرف شب برأت پر ہی نہیں بلکہ پورا سال قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات جاری رکھے جائیں اور بجٹ میں اس کے لئے رقم مختص کی جائے گی، یہ بات انہوں نے پیر کے روز عیسی نگری قبرستان کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، انچارج قبرستان اقبال پرویز، منتخب نمائندے اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے زیادہ تر علاقو ںمیں قبرستان بھر چکے ہیں ان میں مزید تدفین کی گنجائش نہیں ہے لیکن وہاں موجود مافیا ان قبرستانوں میں بھی مردوں کی تدفین کے لئے گنجائش نکال لیتا ہے جس کے سدباب کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور قبرستانوں کے متعلق باقاعدہ بائی لازبنائے ہیں تاکہ تمام امور شفاف اور بہتر طریقے سے انجام دیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ شب برأت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ کے لئے جاتی ہے لہٰذا انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے، قبرستانوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے لئے بھی انتظامات کئے ہیں اور امید ہے کہ ان اقدامات سے شہریوں کو سہولت ملے گی،میئر کراچی نے عیسی نگری قبرستان کے درمیان سے گزرنے والے نالے کا بھی معائنہ کیا اور اسے صاف کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اپنے اپنے علاقوں میں واقع قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کا عمل آج مکمل کرلیں، علاوہ ازیں میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ میونسپل سروسز شب برأت کے موقع پر مچھروں اور دیگر جراثیم سے بچائو کے لئے 35گاڑیوں کے ذریعے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، ایسٹ، ویسٹ، سائوتھ، سینٹرل، کورنگی ، ملیر اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کی حدود میں واقع جامع مساجد، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اطراف اسپرے کا کام انجام دے رہا ہے جن جگہوں پر اسپرے گاڑیوں کا جانا مشکل ہے وہاں دستی اسپرے مشینوں کے ذریعے اسپرے کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں سے تحفظ مہیا کیا جاسکے، اسپرے مہم کے لئے ضلعی بلدیاتی انتظامیہ کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین، میونسپل کمشنر، متعلقہ افسران سے اسپرے کے کام کی نگرانی کے لئے آفیسر تعینات کرنے اور پروگرام کے مطابق اس کی رپورٹ بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے، علاوہ ازیں متعلقہ میونسپل پبلک ہیلتھ کے تمام انچارجز کو اسپرے کے دوران اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard