Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدرنے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا-  
     
  01-May-2018  
     
   
     
  پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدرنے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدر کالج کے سب سے سینئر پروفیسر ہیں اور گریڈ 21 میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل کالج کے وائس پرنسپل اور شعبہ ڈینٹسٹری کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدر FDSRCPS ، FCPS ،BDS اور MSC کی ڈگریوں کے حامل ہیں، وہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اورل میکسیلو فیشل سرجن یوایس اے ، ممبر ایشین ایسوسی ایشن آف اورل میکسیلو فیشل سرجن یو ایس اے، صدر آف پاکستان ایسوسی ایشن آف اورل میکسیلو فیشل ، ایسوسی ایٹ ممبر ، یورپین ایسوسی ایشن آف میکسیلو فیشل سرجری، ممبر برٹش اکیڈمک اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجنز ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدر نے دنیا کے مختلف ملکوں میں اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے باعث متعدد عالمی ایوارڈ بھی حاصل کئے اور مختلف اداروں سے بھی وابستہ رہے، انہوں نے 2000 میں پاکستان نیول اسپتال، مارچ 1991 تا دسمبر1991 بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں جبکہ 1991 سے تاحال آپ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے وابستہ ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدرنے اپنے طبی شعبے بالخصوص ڈینٹسٹری کے موضوع پر خود بھی کئی سیمینارز ، کانفرنسز اور ورکشاپس منعقد کرائے ہیں اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کی گئی ورکشاپس اور سیمینارز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سید محمود حیدر انتظامی صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو پاکستان کا بہترین میڈیکل کالج بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے اور طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی جدید طبی تعلیم تک رسائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ تمام پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کریں گے تاکہ طلبا و طالبات سینئر پروفیسرز کے تجربات سے استفادہ کرسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard