Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ تھیلے سیمیا سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کے ایم سی بلڈنگ میں خون کے عطیے کی فراہمی کے لئے جلد ہی کیمپ لگایا جائے گا-  
     
  08-May-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ تھیلے سیمیا سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کے ایم سی بلڈنگ میں خون کے عطیے کی فراہمی کے لئے جلد ہی کیمپ لگایا جائے گا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران اور عملہ اپنے خون کے عطیات دے گا جبکہ متاثرہ بچوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام تمام پارکوں، تفریح گاہوں اور تاریخی مقامات کی مفت سیر بھی کرائی جائے گی اور انہیں لائبریریوں میں بھی آنے اور کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، تھیلے سیمیا کامرض مہلک ضرورہے مگر اس سے بچائو ممکن ہے پاکستان میں ہر سال تھیلے سیمیا سے متاثرہ تقریباً پانچ ہزار بچے پیدا ہورہے ہیں جنہیں زندگی دینے کیلئے ہر ماہ ایک خون کی بوتل دینے کی ضرورت پیش آتی ہے یہ ہمارا اخلاقی اور اجتماعی فرض ہے کہ ہم ان متاثرہ بچوں کو اپناصحتمند خون دے کر زندگی کی دوڑ میں واپس لائیں تاکہ یہ بھی دیگر عام صحتمند بچوں کی طرح اس ملک اور شہر کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد کے باہر عمیر ثناء فائونڈیشن کے زیر اہتمام تھیلے سیمیاکے عالمی دن کے موقع پر ’’تھیلے سیمیاآگہی چراغاں‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن انصار برنی، فائونڈیشن کے سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب انصاری، ڈاکٹر فہیم احمد اور نذیر الحسن نے بھی خطاب کیا، تقریب میں تھیلے سیمیاسے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چراغ جلائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدسیف الرحمن نے کہا کہ وہ والدین مبارکباد کے حقدار ہیں جو اپنے بچوں کو تھیلے سیمیاکے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود بہت ہمت اور ایک جذبے کے ساتھ انہیں زندگی کے میدان میں آگے کی طرف لے جارہے ہیں انہو ںنے کہا کہ تھیلے سیمیاکے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اس کے لئے سندھ اسمبلی نے قانون بھی پاس کردیا ہے جس کے تحت ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنی شادی سے قبل تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ ضرور کرانا چاہئے کیونکہ اگر تھیلے سیمیا کسی ایک شخص میں پایا جائے تو وہ معمولی(Minor) کی صورت ہوتا ہے مگر یہی مرض اگر شادی کرنے والے مرد اور خاتون دونوں کو ہو تو اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد میں یہ مرض اہم (Major) کی صورت اختیار کرلیتا ہے، انہو ںنے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ شادی سے پہلے مرد و خاتون تھیلے سیمیا کے حوالے سے اپنا معائنہ ضرور کروائیں تاکہ ان کی ہونے والی اولاد صحتمند ہو انہوں نے کہا کہ ایران اور مصر نے اپنے ملک سے تھیلے سیمیاکے مرض کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا ہے، انہو ںنے کہا کہ عمیر ثناء فائونڈیشن قابل مبارکباد ہے کہ وہ گزشتہ 13 سال سے تھیلے سیمیاسے متاثرہ بچوں کو خون کی فراہمی کاکام سرانجام دے رہی ہے انہو ںنے کہا کہ ہر وہ شخص اور ادارہ جو ان مثاثرہ بچوں کو زندہ رکھنے کے لئے کوشاں ہے وہ ایک صحتمند معاشرے کے قیام کے لئے جہاد کررہا ہے اوراس کی کوششیں لائق تحسین ہیں، قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن انصار برنی نے کہا کہ تھیلے سیمیاسے متاثرہ بچوں کی مدد کرنے میں عمیر ثناء فائونڈیشن بہت اہم کردار ادا کررہی ہے انہوںنے کہا کہ جو لوگ اپنا صحتمند خون ان بچوں کو زندہ رکھنے کے لئے دے رہے ہیں یقینا وہ شہید کے مرتبہ پر فائز ہونگے کیونکہ خون دینے والا کسی کو زندگی دیتا ہے اور زندگی دینے کاکام اللہ کاہے اور جب کوئی اللہ کے کاموں میں انسانوں کا ہاتھ بٹائے ، ان سے محبت کرے اور ان کے دکھ اور تکالیف کو دور کرے تو یقینا وہ اللہ تعالیٰ کو بھی پالیتا ہے انہو ںنے کہا کہ ان بچوں کے لئے معروف شخصیات کو بھی سامنے آنا چاہئے مگر یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ مختلف فنکشنوں میں تو معروف شخصیات اور اداکار نظر آتے ہیں مگر ان بچوں سے اظہار ہمدردی اور انہیں زندگی کی دوڑ میں آگے رکھنے کے لئے وہ اپنا کردار ادا نہیں کررہے، انہو ںنے کہا کہ مجھے کسی کی زندگی بچانے کے لئے اگر کسی کے پائوں بھی پکڑنا پڑیں تو میں ضرور پکڑوں گا، ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ عمیر ثناء فائونڈیشن اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمیں امید ہے کہ تھیلے سیمیاسے متاثرہ بچے ایک دن صحت پا کر ضرورمعمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard