Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بارہ مئی 2007کے کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ دے چکا ہے، کراچی کا دشمن کون ہے اور کون اس شہر کے حالات خراب کرنا چا ہتا ہے کراچی کے لوگ جان گئے ہیں-  
     
  10-May-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بارہ مئی 2007کے کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ دے چکا ہے، کراچی کا دشمن کون ہے اور کون اس شہر کے حالات خراب کرنا چا ہتا ہے کراچی کے لوگ جان گئے ہیں، کوئی سیاسی جماعت کراچی پر قبضہ کر لے گی یہ ان کی خام خیالی ہے ،دو دن پہلے گلشن اقبال میںجو ہوا اس سے دونوں سیاسی جماعتوں کے چہرے عوام کے سامنے آگئے ہیں،ہم کراچی کو اون کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ بات انہوں نے ملیر 15- ، این ایچ 5سڑ ک کی تعمیر اور دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈی ایم سی کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، یوسی چیئرمین اور دیگر منتخب نمائندوں کے علاوہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے ملیر 15- کی مرکزی سڑک کی استرکاری اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ جون 2018تک سڑک کی تعمیر مکمل کرلیں گے جس سے مقامی آبادی اور اس اہم سڑک کو استعمال کرنے والے ہزاروں شہریوں کو سہولت ملے گی، انہوں نے کہا کہ ملیر 15- کے علاقے میں عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جا رہے ہیں جن میں سڑکوں کی استرکاری ، سیوریج نظام کی درستگی اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں تاکہ لوگوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں سہولت ملے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون ان کے مسائل حل کرنے کے لئے سڑکوں پر موجود ہے اور کون صرف الزامات لگا رہا ہے ، آئندہ انتخابات میں سب کچھ سامنے آجائے گا، کراچی کے شہری باشعور ہیں اور انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کے مسائل کس طرح اور کن لوگوں کے ذریعے حل ہوں گے لہٰذا انہیں گمراہ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے اور جتنے بھی وسائل دستیاب ہیں انہیں شہریوں کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، کراچی شہر کے لئے مختص فنڈز صرف اور صرف کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے وقف ہیں اور ان تمام کاموں کو شفاف اور موثر طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملیر 15- کے علاقے میں سڑک کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں کو جن مشکلات کا سامنا تھا اس سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ہماری شروع سے ہی کوشش رہی ہے کہ ملیر 15- میں جاری ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل ہوں اس علاقے میں پانی و سیوریج کی لائن کی منتقلی کی وجہ سے بعض مسائل تھے جن کے حل ہوتے ہی سڑک کا تعمیراتی کام تیزی سے انجام دیا جا رہا ہے اور جلد ہی اسے مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard