Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  کراچی میں آج 11 مئی سے خصوصی صفائی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں کراچی کے چھ اضلاع کی مختلف اہم بڑی شاہراہوں اور اطراف کے علاقوں کو صاف کرنے کے لئے شہری سہولتوں کی فراہمی کے ذمہ دار تمام ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے-  
     
  10-May-2018  
     
   
     
  کراچی میں آج 11 مئی سے خصوصی صفائی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں کراچی کے چھ اضلاع کی مختلف اہم بڑی شاہراہوں اور اطراف کے علاقوں کو صاف کرنے کے لئے شہری سہولتوں کی فراہمی کے ذمہ دار تمام ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے، مہم کے دوران شہر کی وہ شاہراہیں، سڑکیں اور علاقے جو اس شہر کا چہرہ ہیں ان پر موجود ملبے، غیر استعمال شدہ گاڑیوں کے ڈھانچے، پرانے فرنیچر، مختلف اقسام کے تجاوزات، جھاڑیاں اور کوڑا کرکٹ کو اٹھایا جائے گا، شہر بھر میں اس صفائی مہم کی نگرانی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر کریں گے جبکہ مختلف اضلاع میں اس صفائی مہم کی نگرانی ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کریں گے، صفائی ستھرائی کے کاموں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر میونسپل کمشنر سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی، اس بات کا فیصلہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی صدارت میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں شہری سہولتوں کی فراہمی کے مختلف اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو، ضلع غربی کے میونسپل کمشنر اشفاق ملاح، ایس ایس پی سٹی شیراز نظیر، ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر نجیب، ایس ایس پی غربی کمانڈر شاہد حامد، ایس پی گڈاپ محمداعظم جمالی، اسسٹنٹ کمشنر اورنگی سید جہانگیر، اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد محمد آصف، اسسٹنٹ کمشنر منگھوپیر منظور علی، اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ / سائٹ عارف رضا، اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پورمحمد سلیم احمد ، جنرل منیجر کے الیکٹرک امجد علی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مسرور میمن، ڈائریکٹر سینی ٹیشن زاہد اقبال،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعجاز الحق، سینئر انجینئر ندیم عزیز، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ناصر خان، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سائٹ ٹائون کے سید ظفر حسین قادری، سپرنٹنڈنٹ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ غلام محمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع غربی محمد رمضان پولانی اور دیگر شریک تھے، اجلاس میں طے کیا گیا کہ اس صفائی مہم میں ہر وہ ادارہ جس کی حدود میں صاف کی جانے والی سڑکیں آتی ہیں وہ انہیں صاف کرنے کا ذمہ دار ہوگا اور کسی بھی طرح زمینی حدود کے معاملے پر ایک دوسرے پر کام کرنے کی ذمہ داری نہیں ڈالی جائے گی، اجلاس میں بتایا گیا کہ صفائی مہم میں پاکستان آرمی، نیوی اور کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر وفاقی ادارے کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان ریلوے، پاکستان شپنگ کارپوریشن، شہر کی چھ ضلعی میونسپل کارپوریشنز، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ہر ایک کی کوشش ہوگی کہ اس شہر کو صاف ستھرا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ہرا بھرا بھی کیا جائے، اجلاس میں طے کیا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات پر سڑکوں پر لٹکتے اور جھولتے، بے ہنگم کیبل تاروں کو ترتیب میں لاکر اس طرح استعمال میں لایا جائے گا کہ شہر کی ظاہری خوبصورتی پر وہ اثر انداز نہ ہوں اور دیکھنے میں بھی برے نہ لگیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنرڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ اجتماعی طور پر اس صفائی مہم میں تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب اس شہر کی خوبصورتی کے لئے ایک پیج پر ہو کر کام کریں انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس شہر کو خوب سے خوب تر بنائیں تاکہ یہاں آنے والے لوگ اس شہر کی خوبصورتی کی مثال پیش کریں انہو ں نے کہا کہ کراچی دنیا کا ساتواں بڑا شہر ہے جہاں ناصرف ملک کے دیگر حصوں سے لوگ آتے ہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اس شہر میں آتے ہیں لہٰذا ہمیں اس شہر کو اس معیار کا بنانا ہے کہ یہاں آنے والے اس کی خوبصورتی سے متاثر بھی ہوں انہوں نے کہا کہ یہ کام کرنے کا وقت ہے، ادارے جتنے مضبوط ہونگے ان کی کارکردگی بھی اتنی بہتر ہوگی انہو ں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی چیز کام کرنے سے نہیں روکتی کام کرنے کے لئے جس عزم اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہے وہ اداروں اور ان سے وابستہ افسران کے پاس موجود ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے تما م ادارے ایک پیج پر ہو کر جب کام کا آغاز کریں گے تو اس کے بہت بہتر اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ ہوم ورک جتنا اچھا ہوگا رزلٹ بھی اتنا اچھا آئے گا، ہم شہر کو صاف ستھرا کرکے اور مسائل حل کرکے اداروں پرشہریوں کا اعتماد زیادہ بہتر انداز میں بحال کرسکتے ہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard