Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کسی بھی منصوبے میں یوٹیلیٹی اداروں کی جانب سے سڑک کاٹنے کی درخواست منظور نہ کی جائے -  
     
  21-May-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کسی بھی منصوبے میں یوٹیلیٹی اداروں کی جانب سے سڑک کاٹنے کی درخواست منظور نہ کی جائے تاکہ ان نو تعمیر شدہ سڑکوں کو قواعد کے خلاف کاٹے جانے سے روکا جاسکے، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام زونز کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ،الیکٹریکل اور میکینکل سے متعلق انجینئرز کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ نوتعمیر شدہ سڑکوں کی کٹنگ کے لئے کسی بھی یوٹیلیٹی ادارے کی درخواست اس وقت تک منظور نہ کریں جب تک یہ پروجیکٹ اپنی تکمیل اور لوکل گورنمنٹ پروجیکٹس حکومت سندھ کی طرف سے ان کی مینٹی ننس کی مدت ختم ہونے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے نہ کردی جائیں۔ میئر کراچی کی ہدایت پر محکمہ ٹیکنیکل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام زونل چیف انجینئرز، چیف انجینئر ای اینڈ ایم اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر I&QC کو مذکورہ بالا ہدایات جاری کردی ہیں جن کے تحت یوٹیلیٹی اداروں کی طرف سے شہر میں لوکل گورنمنٹ پروجیکٹس کے تحت تعمیر شدہ نئی سڑکوں کو کاٹنے کی درخواست اس وقت تک قبول نہیں کی جائے گی جب تک یہ سڑکیں مکمل ہونے اورمتعلقہ ادارے کی طرف سے مینٹی ننس کی مدت پوری ہونے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے نہیں کردی جاتیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے مزید ہدایت کی ہے کہ ان پروجیکٹس کے علاوہ بھی شہر میں کسی بھی مقام پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تعمیر کی جانے والی سڑکوںاور فٹ پاتھوں پر کٹنگ کی اجازت دینے سے قبل تمام تر قواعد کو پیش نظر رکھا جائے اور صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی سڑکوں کو کاٹنے کی اجازت دی جائے، انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور فٹ پاتھ شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کا حصہ ہیں اور ان کی تعمیر کا مقصد شہریوں کو سفری سہولیات مہیا کرنا ہے لہٰذا ہمیں صرف سڑکوں کو تعمیر ہی نہیں کرنا بلکہ ان کی حفاظت اور انہیں بہتر حالت میں رکھنے کا بھی انتظام کرنا ہے تاکہ یہ منصوبے طویل مدت تک شہریوں کے کام آسکیں، انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اداروں کو قطعاً اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ بلااجازت یا قواعد کے برخلاف سڑک کاٹیں اور انہیں اس کے لئے متعلقہ افسر اور متعلقہ محکمے سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار بنانا اور ان کی مینٹی نینس کو قواعد و ضوابط کے تحت لانا ہے لہٰذا تمام متعلقہ افسران اس حوالے سے جاری کی گئی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں تاکہ ہم کراچی میں شہریوں کے فائدہ کے لئے بنائے گئے منصوبوں کو تباہ ہونے سے بچا سکیں، انہوں نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں نگرانی کا نظام بھی قائم کیا جائے تاکہ کوئی بھی خلاف ضابطہ کام نہ کرسکے اور اگر ایسی کوئی شکایت سامنے آئے تو اس کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard