Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ صدر اور اطراف میں 20مئی سے شروع ہونے والا انسداد تجاوزات کا آپریشن پورے رمضان جاری رہے گا-  
     
  22-May-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ صدر اور اطراف میں 20مئی سے شروع ہونے والا انسداد تجاوزات کا آپریشن پورے رمضان جاری رہے گا،آپریشن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لگے ہوئے پتھارے ، ٹھیلے اور پختہ تجاوزات کو ختم کیا گیا ہے،دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کیلئے آٹھ مقامات پر نگرانی کیلئے کیمپس لگائے گئے ہیں جس میں پولیس اور کے ایم سی کا عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا،جس طرح کراچی پاکستان کا دل ہے اسی طرح ایمپریس مارکیٹ کراچی کا دل ہے،یہ تاریخی عمارت ہے اس عمارت اور اس کے اطراف تجاوزات ختم کرنے کا مقصد اس جگہ کو بہتر بنانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی سہ پہر ایمپریس مارکیٹ صدر اور اس کے اطراف تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی اور کے ایم سی پولیس اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔میئر کراچی نے کہا کہ ہم اچھا کام کرنے جا رہے ہیں شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں،تجاوزات کے خلاف موجودہ مہم کے دوران ایمپریس مارکیٹ کے کوریڈور سے تمام تجاوزات ختم کی جائیں گی اور ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کے علاقے میں لگائے گئے تمام بینرز ،بل بورڈز، اشتہاری بورڈ، کیبل وائر اور جھنڈے بھی صاف کئے جائیں گے تاکہ اس علاقے کو خوشنما بنایا جائے، انہوں نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف واقع دکانوں کے مالکان سے درخواست کی کہ وہ اپنے سامان کو دکان تک ہی محدود رکھیں اور فٹ پاتھ یا سڑک پر اپنا سامان رکھنے سے گریز کریں بصورت دیگر فٹ پاتھ پر رکھے ہوئے سامان کو ضبط کرلیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے لہٰذا دوسروں کے حقوق غصب نہ کریں اور قانون کا احترام کریں، میئر کراچی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں درخت لگانے کی ضرورت ہے ،کراچی میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی مہم جاری ہے اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف بھی شجرکاری کی جائے گی جس سے یہ پورا علاقہ سرسبز اور خوبصورت نظر آئے گا، انہوں نے کہا کہ شہر میں ہونے والے تمام ترقیاتی کام شہریوں کے تعاون سے جاری ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ عام شہری اور تاجر برادری شہر کی بہتری اور شہر کے وسیع تر مفاد میں ہمارے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ صدر شہر کا قلبی حصہ ہے جہاں ہر روز ملک کے مختلف علاقوں اور پورے شہر سے لوگ خریداری یا سفر کے دوران آتے ہیں لہٰذا شہر کے اس مرکز کو تجاوزات سے پاک کرنا اور خوبصورت بنانا ضروری ہے ،میئر کراچی نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ 1889 ء میں تعمیر کی گئی تھی اور پوری دنیا میں کراچی کی پہچان ہے اس علاقے کو لینڈ مارک کے طور پر بہتر بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ صدر کے علاقے میں وسیع و عریض سڑکوں کو تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کے لئے محدود کردیا گیا جبکہ فٹ پاتھ کو بھی نہیں بخشا گیا، پورے صدر میں ٹھیلے، پتھارے اور پختہ تجاوزات کے باعث طویل عرصے سے مسلسل ٹریفک جام اور حادثات کی شکایات سننے میں آرہی تھیں لہٰذا شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور مشکلات سے بچانے کے لئے تجاوزات کے خاتمے کا بڑا آپریشن مختلف اداروں کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد صدر کے علاقے کو بہتر بنانا اور شہریوں کے مسائل حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ نگرانی کا نظام بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ ایک بار ہٹائی جانے والی تجاوزات اسی جگہ دوبارہ قائم نہ ہونے پائیں، اس مقصد کے تحت آٹھ مقامات پر لگائے جانے والے کیمپس میں تعینات عملہ تجاوزات کے دوبارہ قیام کو روکے گا اور دکانداروں کو اس بات کا پابند بنائے گا کہ وہ اپنا سامان اپنی دکان کی حدود کے اندر رکھیں، انہوں نے کہا کہ صدر کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard