Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی -  
     
  27-May-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کالج میں تدریسی عملے کی ترقی کے معاملات شفاف طریقے سے میرٹ کی بنیاد پر انجام دیئے جا رہے ہیںاور ڈی پی سی کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں تمام پروموشن کیسز کا باری باری جائزہ لینے کے بعد متعلقہ شعبے میں تجربے اور اہلیت کی بنیاد پر ترقیاں دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں کالج میں تدریس کا معیار مزید بہتر ہوگا اور جہاں جہاں فیکلٹی میں کوئی کمی تھی وہ دور ہوجائے گی، اس موقع پر ڈی پی سی کمیٹی کے ارکان ، گورننگ باڈی کی رکن ڈاکٹر نکہت شکیل، چیئرپرسن معالجات کمیٹی ناہید فاطمہ، کالج کے پرنسپل پروفیسر محمود حیدر، سینئر ڈائریکٹر نرگس شگفتہ اور پروفیسر سلیم اللہ بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران جن شعبوں میں ڈاکٹرز کو ترقی دی گئی ان میں سرجری ، گائنی، میڈیسن اور اس سے ملحقہ آرتھوپیڈک، پیڈز، نیورولوجی، نیفرولوجی،برنس، پلاسٹک سرجری، پیتھالوجی، کمیونٹی میڈیسن، فزیالوجی، ڈینٹل ڈپارٹمنٹ، اورل پیتھالوجی، کمیونٹی ڈینٹسٹری، آرتھو ڈونٹکس، اورل بایولوجی، ڈینٹل مٹیریل سمیت مختلف شعبے شامل تھے جہاںپروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور سینئر رجسٹرارکی آسامی پرمتعلقہ اہلیت کے حامل عملے کو سینیارٹی لسٹ کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج شہر کا ایک بہترین طبی تعلیمی ادارہ ہے جہاں خالصتاً اہلیت کی بنیاد پر مختلف شعبوں کی فیکلٹی اور دیگر عملے کا تقرر کیا جاتا ہے تاکہ کالج میں تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹرز کی ترقی کے معاملات شفاف اور موثر بنانے سے نہ صرف مختلف شعبوں میں تدریسی عمل بہتر ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کالج میں فراہم کی گئی ڈینٹل او پی ڈی کا معیار بھی بہتر ہوگا اور یہاں آنے والے افراد کو بہتر طبی سہولت فراہم کی جاسکے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کئی اعتبار سے ایک منفرد ادارہ ہے، یہ پاکستان کاواحد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ہے جسے ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن چلا رہی ہے اور جسے ایک بہترین اور معیاری ڈینٹل سیکشن رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا تعلیمی معیار اور یہاں طلبا و طالبات کی پروفیشنل اور پوسٹ گریجویٹ امتحانات میں کارکردگی کا موازنہ کسی بھی دیگر مسلمہ طبی اداروں سے کیا جاسکتا ہے، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے مختصر عرصے میں طبی تعلیم کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور ایک تسلیم شدہ انسٹیٹیوٹ کی شکل حاصل کرلی ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ درست فیصلوں اور شفاف پالیسی کے باعث کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں انڈر اور پوسٹ گریجویٹ طالبعلموں کی کلینکل ٹریننگ کا معیار بھی بلند ہوگا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard