Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میںشرکت کرے-  
     
  24-Jun-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میںشرکت کرے، ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر بنانے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف لانے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا، حکومت سندھ نے کھیلوں پر توجہ نہیں دی بلدیہ عظمیٰ کراچی کشمیر روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس سے تجاوزات ختم کرکے اسے کھیلوں کا مرکز بنائے گی، کراچی میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، یہ بات انہوں نے اتوار کی شام آل کراچی میئر کپ فٹ بال چیمپئن شپ کا بحیثیت مہمان خصوصی افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بلدیہ وسطی کے وائس چیئرمین سید شاکر علی اور دیگر منتخب نمائندوں کے علاوہ کے ایم سی کے افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کھیل معاشرے کو اور انسانی زندگی کو صحتمند بناتے ہیں، کسی بھی کھیل میں عالمی سطح پر نام پیدا کرنے کیلئے اس کھیل کی سہولیات کو بہتر بنانا ضروری ہے کراچی شہر جسے کھیلوں کی نرسری کہا جاتا ہے اس اعتبار سے خوش قسمت ہے کہ یہاں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، اسکواش، بیڈ منٹن، ٹینس، بیچ والی بال اور دیگر کھیلوں کے سپر اسٹارز نے جنم لیا ہے اور ان کھلاڑیوں نے ملکی اور عالمی سطح پر کارنامے انجام دیئے ہیں جس پر پورا کراچی فخر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کو بہتر بنائے بغیر سپر اسٹارز پیدا نہیں کئے جاسکتے، بدقسمتی سے کراچی میں کھیل کے میدانوں پر قبضہ مافیا نے تجاوزات قائم کرلی تھیں جس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہورہی تھیں اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر نہیں تھے، موجودہ بلدیاتی قیادت نے تجاوزات کے قیام کی حوصلہ شکنی کی اور کھیل کے میدانوں اور پارکس کو تجاوزات سے آزاد کرایا اور ان جگہوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر تفریحی مقاصد کے لئے کھول دیا، انہو ںنے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے میں کے ایم سی اور پولیس کا محکمہ شامل ہوتا ہے لہٰذا اس کی مکمل مانیٹرنگ ضروری ہے شہر کے وسیع تر مفاد میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ سے شادی ہالز اور دیگر تجاوزات کو ختم کردیاہے جبکہ ایمپریس مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور تجاوزات کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی، انہو ںنے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لئے مسلسل کام جاری رکھیں گے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھا کر مقامی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard