Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بدھ کی دوپہر کراچی میں بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی کی صورتحال، تجاوزات کے خلاف جاری مہم اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں کا چھ گھنٹے طویل دورہ کیا-  
     
  18-Jul-2018  
     
   
     
  واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیر مسلم ہانی ، کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار قائم خانی نے بدھ کی دوپہر کراچی میں بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی کی صورتحال، تجاوزات کے خلاف جاری مہم اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں کا چھ گھنٹے طویل دورہ کیا، اس موقع پر مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ہائی کورٹ سندھ ، کے ایم سی، واٹر بورڈ، کے ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر مسلم ہانی نے دورے کے دوران ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں اس دورے کا مقصد کراچی میں کے ایم سی، واٹر بورڈ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام مختلف ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی اور برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ لینا تھا، جسٹس ریٹائرڈ امیر مسلم ہانی نے قیوم آباد پر لگے ہوئے بڑے بڑے سائن بورڈز کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمشنر ضلع شرقی کو سختی سے ہدایت کی کہ ان سائن بورڈز کو فوری طور پرہٹایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہر میں دیوہیکل سائن بورڈز دوبارہ نہ لگنے پائیں ، انہوں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ناجائز طور پر چلنے والے ہائیڈرینٹ کا بھی دورہ کیا اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے استفسار کیا کہ مذکورہ ہائیڈرینٹ پر پانی کہاں سے لایا جا رہا ہے انہوں نے فوری طور پر اس ہائیڈرینٹ کو بند کرنے کی ہدایت کی اس دورے کے دوران قیوم آباد ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کورنگی شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، ملیر، قائد آباد، گلستان جوہر، نیپا، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، حیدری، ضیاء الدین اسپتال چورنگی، کریم آباد اور شاہراہ فیصل پر ہونے والے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی اور میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے جبکہ تجاوزات کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ کراچی کے 38 بڑے نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور چوکنگ پوائنٹس کھول دیئے گئے ہیں ، امید ہے کہ کراچی کی متوقع بارشوں میں شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہیں ہوگا اور سڑکوں پر پانی بھی جمع نہیں ہوگا، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتوں انڈرپاسز سے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات مکمل ہیں ، تمام انڈرپاسز کے پمپس درست حالت میں ہیں اور برساتی نالوں کی صفائی کا عمل بھاری مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے کیا جار ہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ یہ کام بارش ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تجاوزات نالوں کی صفائی میں حائل ہیں لیکن جہاں مشینری کے ذریعے ممکن نہیں وہاں افرادی قوت لگا کر نالے سے کچرا اور ملبہ نکالا جا رہا ہے، جسٹس ریٹائرڈ امیر مسلم ہانی نے کہا کہ صفائی کے اس عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے اور وہ خود بھی برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں میں کسی بھی جانب سے کوئی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ برساتی نالوں سے نکالے گئے ملبے اور کچرے کو سوکھنے کے بعد ایک سے دو روز میں وہاں سے اٹھالیا جاتا ہے ، انہوں نے جسٹس ریٹائرڈ امیر مسلم ہانی کو بتایا کہ کنٹریکٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے کاموں کو دی گئی مدت میں ہر صورت مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ افسران اور عملہ فعال اور چوکس رہے تاکہ برساتی پانی کی نکاسی بروقت ہو اور شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اوربارش کراچی کے لئے زحمت کے بجائے رحمت ثابت ہو۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard