Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے چین کے قونصل جنرل کی جانب سے جدید آلات سے آراستہ ایمبولینس بلدیہ عظمیٰ کراچی کو عطیہ کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا-  
     
  01-Aug-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے ، چین نے ہر قدم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، چاہے وہ سی پیک کے حوالے سے کوئی منصوبہ ہو یا صحت کے شعبے میںبہتری کے لئے کیا جانے والا کوئی کام، چین نے ہمیشہ اپنے تعاون، محبت اور دوستی سے پاکستانیوں کے دل جیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی چین کے عوام سے بے پناہ محبت کی جاتی ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی مزید مستحکم ہو رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی دوپہر اپنے دفتر میں چین کے قونصل جنرل وانگ یو (Wang Yu)سے ملاقات کے موقع پر کیا، چین کے قونصل جنرل نے میئر کراچی کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لئے جدید ترین ایمبولینس بھی عطیہ کی، میئر کراچی وسیم اختر نے چین کے قونصل جنرل کی جانب سے جدید آلات سے آراستہ ایمبولینس بلدیہ عظمیٰ کراچی کو عطیہ کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، میڈیکل اینڈ ہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن ناہید فاطمہ ، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیر بل گینانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ڈاکٹر اسد اللہ حسینی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر ندیم راجپوت اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے ایمبولینس کی چابی ایم ایس عباسی شہید اسپتال کے حوالے کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس جدید ایمبولینس کو مریضوں کو اسپتال لانے اور گھر منتقل کرنے کے لئے استعمال میں لایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایمبولینسز کا غلط استعمال کیا گیا اور افسران اور ڈاکٹرز ایمبولینسز کو اپنے ذاتی استعمال میں لاتے رہے، انہوں نے کہا کہ مقام شکر ہے کہ کے ایم سی کے پاس ایمبولینسز موجود ہیں کیونکہ سندھ حکومت کے اسپتالوں میں جدید آلات سے آراستہ ایک بھی ایمبولینس موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایمبولینس کوئٹہ سے خریدی گئی ہے اور اسے کراچی میں تیار کیا گیا ہے جس پر 61 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں اور قونصل جنرل چین نے اپنی جانب سے یہ رقم ادا کی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کا تجربہ کہتا ہے کہ ایمبولینسز دوسرے مقاصد کے لئے استعمال ہوتی رہی ہیں مگر اب ایسا نہیں ہونا چاہئے، اس موقع پر چین کے قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تقریب میں ان کی میئر کراچی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک ایمبولینس کے ایم سی کو تحفتاً دیں گے، وہی وعدہ آج وہ پورا کر رہے ہیں، چین پاکستان کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور اسی دوستی کے اظہار کے لئے کراچی کے شہریوں کے لئے یہ ایمبولینس بلدیہ عظمیٰ کراچی کو بطور تحفہ دی جا رہی ہے ، اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میں حکومت چین کا بہت ممنون ہوں کہ انہوں نے کراچی کے شہریوں کے لئے اپنے انتہائی پرخلوص جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک بہت ہی مفید تحفہ بھیجا ہے ، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ صوبے میں جو بھی حکومت بنے وہ کراچی کے لئے بہتر کام کرے ہم اس کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کو بحریہ کے تعاون سے بہتر کرنا شروع کردیا ہے اور اب مزید کچھ اداروں کی مدد سے دیگر طبی اداروں کو بھی بہتر سے بہتر بنائیں گے، چینی قونصل جنرل نے اس موقع پر میئر کراچی کو پیشکش کی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام اسپتالوں میں جو بھی ضروری طبی آلات کی ضرورت ہو انہیں بتایا جائے اس سلسلے میں چین مکمل تعاون فراہم کرے گا، میئر کراچی نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی کہ وہ اسپتالوں میں ضروری طبی آلات کی فہرست انہیں فوری طور پر مہیا کریں تاکہ اسپتالوں کو بہتر سے بہتر اور جدید بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کئی شعبہ جات عدم توجہی کا شکار رہے بالخصوص اسپتالوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حتیٰ الامکان یہ کوشش کی ہے کہ جہاں وہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے نامساعد حالات میں بھی آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں وہیں صحت کے شعبوں اور اسپتالوں کی حالت زار کو بھی بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہیں، اس موقع پر چین کے قونصل جنرل وانگ یو (Wang Yu)نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی بہت پرانی ہے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کی دوستی دنیا بھر میں مثالی انداز میں دیکھی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کئی چینی کمپنیاں نہ صرف کراچی کی ترقی بلکہ پاکستان کی ترقی کے لئے اس ملک اور شہر میں کام کر رہی ہیں اور چین کے کئی مایہ ناز ہنرمند کراچی کی ترقی کے لئے اس شہر میں مصروف عمل ہیں، میئر کراچی وسیم اختر نے مزید کہا کہ چین کے شہروں نے مختصر وقت میں بے مثال ترقی کی ہے اور ہماری بھی یہ خواہش ہے کہ کراچی میں عوامی اہمیت کے منصوبے بنائے جائیں اور ان پر تیزی سے عمل درآمد ہو،انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ، ہائوسنگ ، انفراسٹرکچر ، ڈویلپمنٹ اور ہیری ٹیج پروٹیکشن کے شعبوں میں کام کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ چین کے ہنر مند اپنے تجربے اور مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ان شعبوں میں ہمیں زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریں گے جن سے شہری مسائل کے حل میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard