Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نےآج سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے بعد متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں-  
     
  03-Aug-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ شہر کو درختوں کی کمی کا سامنا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پر شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے، آج سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے بعد متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، شہر کے اہم مقامات پر درخت لگانے، پارکوں، شاہراہوں کے اطراف کے حصے اور سینٹرل آئی لینڈ کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے تعطیلات کے دنوں میں بھی کام جاری رکھا جائے، محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا جو عملہ اپنی ڈیوٹی پر نہیں آئے گا نہ صرف ان کی تنخواہیں روک دی جائیں گی بلکہ ان کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی صبح اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شازیہ جعفر، اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پورعبدالغفور سمیت محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے مختلف اضلاع میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹرز نے بھی شر کت کی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹرسیف الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف پارکوں اور شاہراہوں کے اطراف سمیت گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت زیادہ توجہ اور محنت کی ضرورت ہے، گرین بیلٹس کی صفائی کا کام بھی ہمیں اسی طرح کرنا ہوگا جس طرح ہم اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں ، ہمارے اپنے گھروں کی طرح پارکوں، شاہراہوں کے اطراف اور گرین بیلٹس پر بھی کوڑا کرکٹ اور گندگی نہیں ہونا چاہئے، ہمیں یہ سوچ کرکام کرنا ہوگا کہ یہ سب ہمارے گھر ہی کا حصہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز اپنی اپنی حدود میں لازمی طور پر شجر کاری کریں اور ساتھ ہی ایسے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں جن کے باعث لگائے گئے پودوں اور چھوٹے درختوں کی حفاظت کو ممکن بنایا جاسکے، محکمہ پارکس کی جانب سے جو پودے فراہم کئے جارہے ہیں انہیں یقینی طور پر لگایا جائے ان پودوں میں نیم، مورنگا، گل مہر، ٹیکوما اور دیگر شامل ہیں، اس سلسلے میں عملے کی جانب سے اگر کوتاہی برتی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، شہر کی خوبصورتی کے لئے جو لوگ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے وہ نہ صرف خود اور اپنے ادارے کودھوکا دے رہے ہیں بلکہ شہر کے ساتھ بھی ناانصافی کررہے ہیں، میٹروپولیٹن کمشنر نے ضلع شرقی میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس کو سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں اپنے کام کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پارکوں اور شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے کام اس طرح کیا جائے جو نظر بھی آئے، انہوںنے کہا کہ گرین بیلٹس کے مقامات پر کسی بھی پول یا درختوں پر کوئی تار ، دھاگے یا کیبلز وائرز لٹکے ہوئے نظر نہیں آنے چاہئیں، متعلقہ عملے کو اپنے کاموں کو مکمل کرنے کے لئے مزید جس سامان یا مشینری کی ضرورت ہو تو انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ انہیں فوراً فراہم کی جائیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع شرقی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر جن شاہراہوں اور پارکوںکی دیکھ بھال کررہا ہے ان میں شہید ملت روڈ، ایم اے جناح روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، پیر صبغت اللہ راشدی روڈ، ابراہیم رحمت اللہ روڈ، سر شاہ سلیمان روڈاور راشد منہاس روڈ جبکہ پارکوں میں 64 ایکڑ رقبے پر محیط ہل پارک ، 14ایکڑ رقبے پر محیط جھیل پارک اور 33 ایکڑ رقبے پر محیط عزیز بھٹی پارک شامل ہیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع غربی میں ماڑی پور روڈ کے اطراف جبکہ ضلع وسطی میں ابن سینا روڈ، شاہراہ پاکستان، ایس ایم توفیق روڈ اور دیگر مقامات پر پودے اور درخت لگانے کاکام جاری ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی تا ایئر پورٹ سڑک کے دونوں اطراف اور گرین بیلٹ پر پودوں اور درختوں کی نگہداشت اور انہیں خوبصورت شکل دینے کے ساتھ ساتھ مزید نئے پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard