Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے اور ہمیں اپنے وطن کو نئی نسل کے لئے امن و آشتی کا گہوارہ بنانا ہے، اہلیان کراچی حسب روایت یوم آزادی پرجوش انداز میں منائیں-  
     
  06-Aug-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے اور ہمیں اپنے وطن کو نئی نسل کے لئے امن و آشتی کا گہوارہ بنانا ہے، اہلیان کراچی حسب روایت یوم آزادی پرجوش انداز میں منائیں اور اس موقع پر بانیان پاکستان کی عظیم جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کریں اور یوم آزادی کے پروگراموں میں بڑی تعداد میں شرکت کریں تاکہ وطن سے محبت کے جذبے اور آزادی کی قدر و قیمت کا بھرپور اظہار ہوسکے، 71 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دے دی، یوم آزادی پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں آزادی مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میںپرچم کشائی اور یوم آزادی کی تقریب منعقد کی جائے گی، یہ بات انہوں نے جشن آزادی کے انتظامات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشید شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وطن سے محبت اور بانیان پاکستان سے عقیدت کو اجاگر کرنے اور شہر کی بہتری کے لئے جو بھی ممکن ہے کر رہے ہیں ، ہمیں کراچی کی صرف تعمیر ہی نہیں کرنی بلکہ اسے ایک مثالی شہر بنانا ہے، تعلیم کے دروازے سب کے لئے وا کرنے ہیں ، صحت کی سہولیات فراہم کرنی ہے اور خصوصاً کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز شہر بنانا ہے، یوم آزادی منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید بھی ہے کہ ہم سب پاکستانی ایک ہیں اور ہم اپنے اتفاق اور اتحاد کے ذریعے اپنے ملک کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے اور اس راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کا پوری ہمت اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ کراچی شہر نے ہمیشہ ملک سے محبت کے اظہار میں پہل کی ہے اور قومی اہمیت کے حامل ایام کو یہاں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، کراچی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش بھی ہے اور قائد اعظم کو بھی اس شہر کے ساتھ گہرا لگائو تھا اور انہوں نے مستقبل میں کراچی کے اقتصادی اور معاشی طور پر ترقی کرنے کی پیش گوئی بھی کی تھی لہٰذا کراچی کے شہریوں کا یہ فرض ہے کہ وہ بانی پاکستان کی اس پیش گوئی کو درست ثابت کریں اور کراچی کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اس موقع پر یوم آزادی کی تقریبات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جن کے مطابق حسب سابق بلدیہ عظمیٰ کراچی جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے، یوم آزادی پر اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے آزادی مشاعرے میں ملک کے ممتاز شعراء وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کریں گے، 14 اگست کی صبح میئر کراچی وسیم اختر کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار قائد پر حاضری دیں گے اور بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے،میئر کراچی وسیم اختر مزار قائد پر منعقد ہونے والی پرچم کشائی میں بھی شرکت کریں گے اور اس موقع پرموجود بچوں میں قومی پرچم اور جشن آزادی کی مناسبت سے ہینڈ بینڈ تقسیم کئے جائیں گے جبکہ صبح دس بجے مزار قائد سے کے ایم سی ہیڈ آفس تک فائربریگیڈ کے ٹینڈرز پر مشتمل ریلی نکالی جائے گی جو میئر کراچی کی قیادت میں کے ایم سی بلڈنگ پہنچے گی جہاں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں گریڈ 16- اور اس سے زائد کے تمام افسران شرکت کریں گے، اس موقع پر سٹی وارڈنز کا دستہ میئر کراچی کو سلامی پیش کرے گا اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی، بعدازاں جشن آزادی کی تقریب میں مقررین جدوجہد آزادی اور تعمیر و استحکام پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، دن ایک بجے میئر کراچی وسیم اختر اور منتخب بلدیاتی نمائندے کے ایم سی کے اسپتالوں میں داخل مریضوں کی عیادت کریں گے اور جشن آزادی کی مناسبت سے انہیں تحائف پیش کریں گے جبکہ دو بجے دن قائد اعظم کی رہائش گاہ میںپودا لگا کر جشن آزادی کے حوالے سے میئر کراچی شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے،جشن آزادی کے موقع پر کے ایم سی کے تحت 8 اگست سے 16 اگست تک جشن آزادی فیسٹیول بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے جن میں شہر کی بہترین ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard