Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلق ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ منصوبے سے مزید مستحکم ہوگا-  
     
  07-Aug-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلق ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ منصوبے سے مزید مستحکم ہوگا،پاکستانی عوام ترقیاتی منصوبوں میں چین کے تعاون اور اشتراک عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کراچی اور شین یانگ سٹی کے مابین مماثلت کے باعث شین یانگ سٹی اور کراچی کو دوست شہر قرار دینے کا معاہدہ کیا جا رہا ہے جس کے تحت کراچی اور شین یانگ سٹی کے مختلف محکمے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید وسعت دے سکیں گے،یہ بات انہوں نے منگل کی شام چین کے چار روزہ دورے پر روانگی کے موقع پر کہی، میئر کراچی وسیم اختر کو چین کے دورے کی دعوت شین یانگ سٹی کی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ نے دی ہے جس کے دوران میئر کراچی وسیم اختر چین کے شہر شین یانگ سٹی کے میئر سے ملاقات کریں گے،اس موقع پر شین یانگ سٹی اور کراچی کو دوست شہر قرار دینے کے معاہدے پر دونوں شہروں کے میئردستخط کریں گے، اس معاہدے کی مدت تین سال ہوگی تاہم یہ قابل توسیع ہوگا،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شین یانگ سٹی اور کراچی کے درمیان انفراسٹرکچر ،ڈویلپمنٹ، نالوں کی صفائی، فائراسٹیشن ، ٹرانسپورٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر منصوبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ چین کے مختلف بڑے شہروں نے مختصر وقت میں حیرت انگیز ترقی کی ہے اور وہاں شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا گیاہے جس سے وہاں کے مکینوں اور کاروباری برادری کو زبردست سہولیات ملی ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب اور سب سے بڑا شہر ہے جہاں سٹی پلاننگ ، اسماٹ سٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پبلک مینجمنٹ، اربن ڈویلپمنٹ، ٹریفک ماس ٹرانسپورٹیشن، میونسپل سروسز، میڈیکل اینڈ ہیلتھ ،فائراسٹیشنز اورپارکنگ پلازہ کی تعمیر ، کچرے کو بڑے پیمانے پر منتقل کرنے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع تر امکانات موجود ہیں، ہماری خواہش ہے کہ دوست ملک چین کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو بھی مختلف چینی شہروں کی طرز پر بہتر شہری سہولیات میسر آسکیں، انہوں نے کہا کہ چین کے شہر شین یانگ کی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ کی جانب سے کراچی شہر کے ساتھ دوستی کے معاہدے کی پیشکش ہمارے لئے فخر کا باعث ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ اس دورے میں کراچی میں زیادہ سے زیادہ چین کی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ چین کے مختلف ادارے پاکستان اور بالخصوص کراچی میں کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید وسیع ہوگا اور سی پیک پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک مزید ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور عوامی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہوگا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard