Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام بلدیہ عظمیٰ کراچی(ADP KMC) کے تحت مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے-  
     
  28-Aug-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام بلدیہ عظمیٰ کراچی(ADP KMC) کے تحت مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، جن علاقوں میں جو ترقیاتی کام بھی کرائے گئے ہیں ان کا مکمل ریکارڈ تحریری صورت میں لایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ترقیاتی اسکیموں کی مد میں خرچ ہونے والی رقوم کی درست تفصیلات درج ہوں، کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے اس کے لئے ہوم ورک ضروری ہے اس طرح ہونے والے کاموں کے مثبت نتائج اور درست تفصیلات سامنے آسکیں گی، ان خیالات کااظہار انہو ںنے منگل کی صبح کے ایم سی بلڈنگ میں کے ایم سی اے ڈی پی کے تحت مختلف اضلاع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہاشمی، چیئرمین باغات کمیٹی خرم فرحان، مشیرمالیات ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ اے ڈی پی، کے ایم سی کے تحت مختلف اضلاع میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کو بر وقت مکمل کرکے عوام کو سہولت فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے مختلف ادارے آپس کے رابطوں کو مضبوط بنائیں کیونکہ جو کام باہمی رابطوں اور مشوروں کے ساتھ کیے جائیں ان کے دوررس نتائج برآمد ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی پر معمور افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی طرح اور کسی بھی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں میں سست روی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنی مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت بہتر نتائج دے سکتے ہیں، انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کام کے اوقات میں گرائونڈ پر خود بھی نظر آئیں اور اپنی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرائیں، انہوں نے کہا کہ جو اسکیمیں تکمیل کے مراحل کے قریب ہیں انہیں مختص فنڈ کے ساتھ فوری مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہوسکے، ماضی میں کچھ شعبوں کو اے ڈی پی (کے ایم سی) کے تحت اسکیمیں مکمل کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں لہٰذا وہ شعبہ جات بھی اپنی اسکیموں میں کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور انہیں بر وقت مکمل کریں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard