Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محکمہ انسداد تجاوزات شہر بھر میں بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کے ہٹائے جانے کے عمل کو جاری رکھے -  
     
  02-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محکمہ انسداد تجاوزات شہر بھر میں بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کے ہٹائے جانے کے عمل کو جاری رکھے ، اگر محکمے کے کسی آفیسر یا عملے کے خلاف یہ شکایات سامنے آئیں کہ وہ کسی بھی طرح تجاوزات کے قیام میں مددگار ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ادارے کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا، ہم اس شہر کو ایک خوبصورت شہر بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیدسیف الرحمن نے بھی خطاب کیا، تقریب میں محکمے کے افسران اور عملے سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی، میئر کراچی نے کہا کہ ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ تمام محکمے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مکمل فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں، محکمہ انسداد تجاوزات بغیر کسی دبائو میں آئے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو جاری رکھے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ شہر کے اہم چوراہوں پر مختلف فلاحی اداروں کی جانب سے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر چبوترے بنا کر مختلف انداز میں تجاوزات قائم کردیئے گئے ہیں ، کہیں جھولے لگا دیئے گئے ہیں تو کہیں جانوروں کے لئے بڑے پنجرے رکھ دیئے گئے ہیں ، مہذب دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک اچھا کام کرنے کیلئے فٹ پاتھوں سے گزرنے والے راہ گیروں اور سڑکوں پر سے گزرنے والی ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کئے جائیں، انہوں نے فلاحی اداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تجاوزات کے قیام سے گریز کریں اور ان تجاوزات کو جو انہوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر مختلف شکلوں میں قائم کر رکھے ہیں ازخود ہٹا دیں وگرنہ محکمے کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہٹایا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز موثر کارروائی کریں اور جو افسران ایسا نہیں کریں گے یا اپنے کام میں کوتاہی اور غفلت کے مرتکب پائے جائیں گے تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد تجاوزات کا کام شہر کو تجاوزات سے صاف کرنا ہے نہ کہ ریونیو جمع کرنا لہٰذا محکمہ انسداد تجاوزات صرف اور صرف تجاوزات کو ہٹانے کا کام کرے، تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں ذاتی طور پر کسی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی، تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard