Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے بدھ کی روز لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں کے الیکٹرک کے تعاون سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ، سرد خانے کو فعال کرنے اور ڈائیلاسز کی دوسری شفٹ کا آغازکیا-  
     
  05-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اپنی ترجیحات میں شعبہ صحت کو سب سے اوپر رکھا ہے، ہمارے پاس ویژن ہے، آئیڈیاز ہیں مگر وسائل نہیں ہیں، مخیر حضرات اور ادارے کارِ خیر میں مصروف ہیں لیکن سندھ گورنمنٹ غائب ہے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے عوام کو نہ جینے کی سہولیات میسر ہیں نہ مرنے کی،ملک کے سب سے بڑے شہر کے اسپتالوں میں سامان نہیں ہے، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں تھیں ہم نے دوائیوں کا ٹینڈر کیا، یہ بات انہوں نے بدھ کی روز لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں کے الیکٹرک کے تعاون سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ، سرد خانے کو فعال کرنے اور ڈائیلاسز کی دوسری شفٹ کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی حمید الظفر، غلام جیلانی، بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سید احمر علی،میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، چیئرپرسن میڈیکل کمیٹی ناہید فاطمہ، یوسی چیئرمین ہاشم رضا، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گینانی ،ایم ایس محمد رفیق اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ آج لانڈھی اور قرب و جوار کے مکینوں کو سرد خانے کی سہولت میسر آئی ہے، مجھے افسوس ہے کہ 2009 میں عمارت بنی اور 2018 میں سرد خانہ فعال کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے تعاون سے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہے،کے الیکٹرک کے تعاون کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا، کے الیکٹرک سے گزارش ہے کہ مزید اسپتالوں میں بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں جہاں کے الیکٹرک کی خامیوں پر آواز اٹھاتے ہیں وہیں آج اچھے کام پرتعریف کریں گے، انہوں نے کہا کہ ای سی جی مشین 60 ہزار کی آتی ہے وہ نہیں ہے اسپتالوں میں، میئر کراچی نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم صاحب کے وعدوں میں نیک نیتی نظر آرہی ہے،ہم اپنی اے ڈی پی کی اسکیموں میں شعبہ صحت پر فنڈز لگا رہے ہیں، کراچی سے کمانے والے ادارے بھی کراچی پر خرچ کریں، دعا کرتا ہوں کہ نئی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں ہمارا ساتھ دے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے محلات بنا لئے لیکن عوام مر رہے ہیں، کراچی کی بہتری کیلئے عوام کا تعاون بھی درکار ہے، کے ایم سی کا برا حال ہے، عباسی شہید اسپتال میں مریضوں کے علاج کے لئے آکسیجن کی فراہمی کا بل بحریہ ٹاؤن دیتا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کراچی کے طبی اداروں کی حالت میں بہتری لائی جائے ، خاص طور پر ایسی سہولیات فراہم کی جائیں جن کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ لانڈھی ، کورنگی میں بہت بڑی آبادی کو صحت عامہ اور علاج معالجے کی سہولیات دستیاب نہیں تھیں جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو طویل سفر طے کرکے شہر کے دیگر علاقوں میں جانا پڑتا تھا، اس کے علاوہ سرد خانے کی سہولت بھی دستیاب نہیں تھی لہٰذا موجودہ بلدیاتی قیادت نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنایا اور یہاں سرد خانے کی سہولت فراہم کی ، انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے ، وسائل کی کمی کے باعث بعض کاموں میں تاخیر ہوجاتی ہے تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز اس حوالے سے مکمل طور پر فعال اور سرگرم ہیں ، منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت اور رہنمائی سے تمام تر ترقیاتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر کے تمام علاقوں میں بہتری آئے گی اور شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ کراچی ایک بڑا شہر ہے اور اس کے مسائل بھی مختلف نوعیت رکھتے ہیں لہٰذا ان مسائل کے حل کے لئے منفرد اور تیز تر کوششوں کی ضرورت ہے ، کراچی کو ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور لانڈھی کورنگی کا صنعتی علاقہ قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں بھاری رقوم ادا کرتا ہے جبکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ لانڈھی اور کورنگی کی صنعتوں میں کام کرتے ہیں اور ان محنت کشوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، لہٰذا لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی اور تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے ہم نے یہ پروجیکٹ آج مکمل کردیا ہے اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں علاقے کے عوام ماضی کے مقابلے میں خاصی سہولت اور بہتری محسوس کریں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard