Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے جامعہ کراچی آگے کے بجائے پیچھے کی جانب جارہی ہے، وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کروں گا کہ وہ کراچی یونیورسٹی کے مسائل حل کریں-  
     
  07-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے جامعہ کراچی آگے کے بجائے پیچھے کی جانب جارہی ہے، وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کروں گا کہ وہ کراچی یونیورسٹی کے مسائل حل کریں،یونیورسٹیز کو مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے ہونگے،اے پی ایم ایس او نے جامعہ کراچی اور اردو یونیورسٹی میں شجرکاری مہم شروع کرکے ایک اچھا اور نیک کام کیا ہے، شہر میں درختوں کو کاٹنے نہیں دیں گے اور جو ایسا کرے گا اس کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں جامعہ کراچی میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی امین الحق، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں میئر کراچی نے جامعہ کراچی پہنچنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، بعدازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیاں آرہی ہیںہر شہری اپنے حصے کا درخت لگا کر اس کی نگہبانی کرے،جامعہ کراچی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،کراچی یونیورسٹی میں سڑکوں کا پیچ ورک، ولیکا گرائونڈ کی بحالی اور اسٹریٹ لائٹس کا کام کے ایم سی انجام دے گی،جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات شجر کاری مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں،میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ تمام کام کرسکوں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے خاص طور پر جامعات کا ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ہوتا ہے کیونکہ انہی درس گاہوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات آگے چل کر اہم عہدوں اور ذمہ داریوں کو سنبھالتے ہیں لہٰذا ہمیں اپنی جامعات کا معیار دنیا کی دیگر بڑی جامعات کے ہم پلہ بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں کافی رقبہ خالی پڑا ہے جہاں درخت اور سبزہ لگا کر ماحول کو دلکش اور صحت افزابنایا جاسکتا ہے ، بہتر ماحول میں تعلیمی معیار بھی بہتر ہوگا اور جامعہ کراچی میں علم کے حصول کے لئے آنے والے طالب علموں اور استادوں کے ساتھ ساتھ یہاں کا دورہ کرنے والے عام شہریوں کو بھی اچھا محسوس ہوگا، اردو یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے سلسلے میںپودا لگانے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پورے شہر کی طرح اردو یونیورسٹی میں بھی بڑے پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے جس سے یہاں ماحول بہتر ہوگا اور طلبا و طالبات صحت افزاء ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں اور تمام شہریوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے شہر کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے شجرکاری مہم میں حصہ لیں اور اپنے گھروں اور کام کی جگہوں کے اطراف جہاں بھی ممکن ہو زیادہ سے زیادہ سرسبزپودے لگائیں اور ان کی مکمل نگہداشت بھی کریں یہ ہمارا شہر ہے اور ہمیں مل کر اسے سنوارنا ہے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر شجرکاری مہم کے دوران شہریوں کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard