Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملیر کازوے میں اسٹریٹ لائٹس لگانے کاکام شروع کردیا گیا ہے اور اب تک اسٹریٹ لائٹس کے لئے 52 پول نصب کئے گئے ہیں-  
     
  08-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملیر کازوے میں اسٹریٹ لائٹس لگانے کاکام شروع کردیا گیا ہے اور اب تک اسٹریٹ لائٹس کے لئے 52 پول نصب کئے گئے ہیں جبکہ کے ایم سی کے زیر انتظام انڈر پاسز اور کاز وے میں لائٹس کی مسلسل فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئرز اور محکمہ کے دیگر افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ملیر کاز وے ہمیشہ اندھیرے میں ڈوبی رہتی تھی اور اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بیشتر حادثات ہوتے تھے اور اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہورہا تھا جس کے باعث وہاں کے مکین پریشان تھے یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جسے حل کیا جارہا ہے، میئر کراچی نے چیف انجینئر الیکٹریکل کو ہدایت کی کہ کے ایم سی کے زیر انتظام 104 سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس لگانے کاکام تیز کیا جائے تاکہ رات کے وقت یہ سڑکیں روشن نظر آئیں، انہوں نے کہا کہ دستاب وسائل کو استعمال میںلاتے ہوئے شہر کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کررہے ہیں اور جن علاقوں اور ٹائونز کو گزشتہ 10 سالوں میں بری طرح نظر انداز کیا گیا وہاں کے بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بڑی سڑکوں کے ساتھ ساتھ اندرونی گلیوں اور شراہوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ وہاں کی اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کوبھی یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت سے ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ کراچی کے لئے پیکیج کا اعلان کرے گی اور شہر کے بلدیاتی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرے گی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارے معاہدے کا مقصد کراچی کی ترقی اور یہاں کے شہریوں کو جو گزشتہ 10 سالوں سے محرومی کا شکار ہیں انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بہتری اور عددی بنیاد پر ایس ایل جی اے 2013 میںلائی جانے والی تبدیلیوں کو ختم کیا جائے اور ایک ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے جو شہریوں کے مسائل حل کرسکے، دنیا بھر کی طرح اگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز دے دیئے جائیں تو وہ بہتر طور پر کام کرسکیں گے کیونکہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور بہتر طور پر حل کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صرف کراچی میں نہیں بلکہ اندرون سندھ کے منتخب نمائندوں کو بھی اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کو حل کرسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard