Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے زیر انتظام اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیڈیم اور کھیل کے میدانوں کو سہولتیں مہیا کی جائیں گی -  
     
  09-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے زیر انتظام اسپورٹس کمپلیکس ، اسٹیڈیم اور کھیل کے میدانوں کو سہولتیں مہیا کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کھیلوں میں بھرپور حصہ لے سکیں اور شہری ان سہولتوں سے استفادہ کرسکیں، یہ بات انہوں نے لانڈھی نمبر 2 میں نوتعمیر شدہ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، وائس چیئرمین سید احمر علی، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سید خورشید شاہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو کھیلوں اور تفریح و طبع کی سہولتیں فراہم کرنے کا مقصد شہر کو امن و آشتی فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جو ایک عرصے سے تعطل کا شکار تھی اسے فوری طور پر ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے کھولنے کے لئے ہدایت کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ اسپورٹس کمپلیکس اگر شہریوں کو کھیل کی سہولتیں فراہم نہیں کر پارہا تو اس کے تعمیر ہونے کا کیا فائدہ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس قسم کی چیزوں کو نظر انداز کیا گیا جس کے باعث کراچی کی نوجوان نسل سے نئے کھلاڑی ابھرنا کم سے کم ہوتے چلے گئے، کراچی وہ شہر ہے جس نے مختلف کھیلوں میں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کئے لیکن کھیلوں کے لئے میدان اور اسپورٹس کمپلیکس نہ ہونے کے باعث کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں معدوم ہوتی چلی گئیں، میئر کراچی نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا اور شہریوں کو انڈور اور آئوٹ ڈور کی سہولتیں باہم پہنچانا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 4 بڑے اسپورٹس کمپلیکس جن میں اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ، ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال، پیپلز اسپورٹس کمپلیکس لیاری اور لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کے علاوہ فٹ بال ، کرکٹ، ہاکی کے میدانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور بین الاقوامی سطح کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، انہوں نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں پروفیشنل اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے یہ آج تک فنکشنل نہ ہوسکا لیکن اب اس اسپورٹس کمپلیکس کو ایک ماہ کے اندر اندر شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا، اس اسپورٹس کمپلیکس میں انڈور اور آئوٹ ڈور گیمز کی سہولتیں میسر ہیں جن میں اسکوائش کورٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اسنوکر، کراٹے، جیم، فٹنس سینٹر، سوئمنگ پول، ڈائیونگ پول، لانگ ٹینس کورٹ، والی بال، باسکٹ بال کورٹ، شوٹنگ رینج، کیفے ٹیریا اور ہوسٹل کی سہولتیں موجود ہیں، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اس اسپورٹس کمپلیکس کے فعال ہونے کے بعد لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل ٹائون اور دیگر اطراف کے ہزاروں نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں میسر آئیں گی اور وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ماہرین سے اپنی پسند کے کھیلوں کی ٹریننگ بھی حاصل کرسکیں گے، میئر کراچی نے ہدایت کی کہ کراچی میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلے میں لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں بھی شجر کاری کی جائے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، انہوں نے کہا کہ درختوں سے ماحول خوشگوار رہتا ہے اور عمارت کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، میئر کراچی نے اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی طلب کی ہے جس میں کراچی کے کھیلوں کی دستیاب سہولتوں اور مسائل پر غور کیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard