Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمی کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ ریوینو سے متعلق افسران جامع حکمت عملی کے تحت کام کریں-  
     
  10-Sep-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمی کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ ریوینو سے متعلق افسران جامع حکمت عملی کے تحت کام کریں جب تک افسران کے پاس محکمہ جاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لے باقاعدہ پلان نہیں ہوگا تو مطلوبہ اور درست نتائج سامنے نہیں آسکیں گے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مختلف کام آکشن کے بغیر نہ ہوں جو افسران اپنے عہدوں پر رہنا چاھتے ہیں ان کو نا صرف کام کرنا پڑے گا بلکہ بہتر نتائج بھی دینے ہوں گے جو افسران کام نہیں کرناچاہتے وہ اپنا عہدہ ازخود چھوڑ دیں ورنہ انہیںان کے محکما جاتی منصب سے ہٹا دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر میں منعقعدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بلدیہ عظمی کراچی کے ریونیو سے متعلق محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی میٹروپولیٹن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کم از کم وہ کام جو بلدیہ عظمی کراچی کے تحت کرائے جارہے ہوں ان کے بارے میں لوگوں کو یہ معلومات ہونا چاہیئیں کہ مذکورہ کام کے ایم سی نے کرائے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ سفاری پارک اور چڑیا گھر کے مرکزی داخلی دروازوں پر بڑے اور نمایاں بورڈز آویزاں کئے جائیں تاکہ اطراف سے گزرنے والے شہریوں بالخصوص غیرمقامی افراد کو یہ معلوم ہوسکے کہ یہ تفریحی مقام ہے جس کی دیکھ بھال کے ایم سی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چائنا گراونڈ کشمیر روڈ سے ہر طرح کی تجاوزت کا خاتمہ کیا جائے اور یہاں عوام کے لیے ایک پارک بنا دیا جائے انہوں نے ڈی جی باغات کو ھدایت کی کہ وہ چائنا گراونڈ میں ایک سادہ سا پارک بنانے کا تخمینہ تیارِکریں اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس میں ریکوری کے حوالے سے صورت حال بہتر ہے جب کہ ا س محکمے سے متعلق عدالت میں کوئی مقدمہ بھی زیر سماعت نہیں ہے ۔ خالق دنیا ہال میں محرم الحرام کے بعد ثفافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا جس میں کتابوں اور تصاویر کی نمائش سمیت مشاعرے بھی شامل ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکز الاسلامی کے حوالے سے اسی ہفتے ٹینڈر جاری کردیا جائے گا لانڈھی اسپورٹس کملپلیس میں شجرکاری مکمل کی جاچکی ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ ویمین اسپورٹ کمپلیکس میں مختلف حصوں کی تعمیرات کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے جب کہ ویمن اسپو رٹس کمپلیکس کے فلور(فرش) کے لئے ایک ماہر پروفیشنل سے رابطہ کیا گیا ہے حتمی رپورٹ کی منظوری کے بعد فرش کی تعمیر بھی شروع کردی جائے گی۔ ری کری ایشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ چڑیا گھر کے حوالے سے عدالت میں مقدمات نہیں ہیں جب کہ سفاری پارک کے حوالے سے چند مقدمات زیر سماعت ہیں میٹروپولیٹن کمشنر نے ہدایت کی کہ بلدیہ عظمی کراچی کی لیگل ٹیم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے اور مستقل فالو اپ لیتے رہیں انہوں نے کہاکہ سفاری پارک کے حوالے سے جومقدمات زیرسماعت ہیں ان پر آئندہ ہفتے علیحدہ سے ایک میٹنگ کی جائیگی انہوں نے کہا کہ بعض محکموں کی نوعیت اس طرح کی ہوتی ہے کہ وہ جتنا بھی کام کرلیں ان کے لیے خود کو گڈ بک میں لانا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ انسداد تجاوزت بھرپور طرح کام کررہاہے اور اسے اپنا کام بلا تفریق جاری رکھنا چاہیے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ بلدیہ عظمی کراچی کے مختلف محکمے ایسے نوٹسز تیار کر کے رکھیں جوایسے افراد اور اداروں کو دیے جائیں گے جو قانون کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard