Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 70ویںبرسی کے موقع پر ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی -  
     
  11-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 12مئی کے واقع پر عدالتی کمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم تو 13مئی سے ہی یہ مطالبہ کررہے تھے کہ عدالتی کمیشن بنایا جائے تاکہ اصل لوگ سامنے آسکیں، کراچی کو 9ارب نہیں 9ہزار ارب کی ضرورت ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، 144ترقیاتی اسکیمیں پچھلے سال وزیراعلیٰ سندھ کو دیں ایک بھی منظور نہیں کی گئی، امید ہے کہ اس بار سندھ حکومت ہماری دی گئی ترقیاتی اسکیموں کو نظر انداز نہیں کرے گی، چھوٹے اور بڑے ڈیم بننے چاہئیں، ہمیں پانی کی شدید ضرورت ہے، امید ہے وزیر اعظم پروگرام کے مطابق مقررہ تاریخ کو کراچی کا دورہ کریں گے ، مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، قائد اعظم کے وژن اور عظیم دوجہد کو بھلا نہیں سکتے، یہ بات انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 70ویںبرسی کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری دینے فاتحہ خوانی اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار پر پھول چڑھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، بلدیہ غربی کے چیئرمین اظہار احمد حان، بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، اراضیات کمیٹی کے چیئرمین ارشد حسن، مالیات کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، چارجڈ پارکنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد مرسلین، سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم احتر نے اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے اور قیام پاکستان کے لئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے قائد اعظم کے وژن اور افکار کو لے کر چلیں گے، قائد اعظم سے عقیدت آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں قائم ہے ہم ان کی شاندار جدوجہد کو بھلا نہیں سکتے جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے بانیان پاکستان کی قربانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے موثر اور کارآمد حکمت عملی بنانی ہوگی، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی بدقسمتی ہے کہ اس کے ترقیاتی پروجیکٹ ناوقت پر شروع ہوتے ہیں نہ ہی وقت پر مکمل ہوتے ہیں ہمیں نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈسے بھی آج تک کچھ نہیں ملا، کراچی کو کبھی بھی پورے فنڈز نہیں دیے گئے‘ ، انہو ںنے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ آئین میں ترامیم ہونی چاہئیں، آئین ایسی کتاب نہیں ہے جس میں ترمیم نہیں ہوسکتی، اٹھارویں ترمیم سمیت پورے آئین میں بہتری آنی چاہئے، بلدیاتی قوانین میں بھی صورتحال اور ضرورت کے مطابق ترامیم ضروری ہیں تاکہ لوگوں کو نچلی سطح پر بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں، آئین کی شق 140-A کے بعد 140-B بھی آنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ نئی حکومت سے قوم کو کافی توقعات ہیں امید ہے کہ وہ ایسی پالیسی دیں گے جس سے ملک کے تمام صوبوں خاص طور پر سندھ اور کراچی میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ ہم جناب چیف جسٹس آف پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ وہ ملک میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے ڈیم بنا رہے ہیں، مستقبل میں اس اقدام کے نہایت مفید نتائج سامنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ واٹر ہائیڈرینٹ سے مردہ کتا نکالے جانے کی ذمہ داری وزیربلدیات کی ہے وہ خود یہ دیکھیں کہ شہریوں کے لئے ایسی پالیسی بنائی جائے کہ انہیں صاف اور آلودگی سے پاک پانی مہیا کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کو 900 ارب اکٹھا کرکے دیتا ہے کراچی میں ترقی ہوگی تو یہ شہر ملک کو مزید اربوں روپے اکٹھے کرکے دے گا ، امید ہے سندھ حکومت نئے بجٹ میں کراچی کے لئے کچھ بہتر کرے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard