Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ سے قبل امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات اور جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور سڑکوں کی استرکاری کا کام مکمل کیا جائے-  
     
  12-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ سے قبل امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات اور جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور سڑکوں کی استرکاری کا کام مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے گزشتہ دنوں کے ایم سی میں ہونے والے اجلاس میں علمائے کرام ، مشائخ و عظام اور منتظمین جلوس نے جن مقامات اور مسائل کی نشاندہی کی تھی انہیں حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، یہ بات انہوں نے منگل کی رات نیوٹائون سے پیپلزچورنگی گرومندر تک تعمیر ہونے والی سڑک کی استرکاری کے کام کے معائنہ کے موقع پر کہی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، زاہد منصوری بھائی، چیف انجینئرشرقی شبیہ الحسن زیدی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر رحمان شیخ ، ایکسئین محمد علی شیخ ، مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور منتخب نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ انٹر لنک سڑکوں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت اور استرکاری کا کام جاری ہے اور کراچی کے مرکزی علاقوں کے ساتھ ساتھ دور دراز اور مضافاتی علاقوں میں بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں سڑکوں کا نیٹ ورک بہتر ہوسکے، اکثر علاقوں میں سڑکیں سیوریج کے باعث برباد ہو رہی ہیں ، کے ایم سی جو بھی سڑک تعمیر کر رہی ہے اس سے پہلے سیوریج کے مسئلے کو حل کیا جا رہا ہے، پانی و سیوریج کا محکمہ حکومت سندھ کے پاس ہے لیکن سیوریج کے کام بھی کے ایم سی کو انجام دینا پڑے رہے ہیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو سڑکیں تعمیر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف انجینئر شرقی نے بتایا کہ 2 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی14- نیو ٹائون گرومندرمیں ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ کا کام آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ جگر مراد آبادی روڈ ، بہادر یار جنگ روڈ، مفتی احمد الرحمن روڈ کے پیچ ورک کو بھی ساتھ ہی مکمل کیا جائے گا، میئر کراچی نے ہدایت کی کہ جن سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو زیادہ ہوتا ہے وہاں سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو فوری بھر کے استرکاری کا کام کیا جائے کیونکہ اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ رات کے وقت میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، میئر کراچی نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کررہے ہیں ، کراچی کے شہریوں نے گزشتہ دس سالوں میں بنیادی بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بہت صبر کیا ہے اور بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ ان کے مسائل کو حل کریں گے انہیں بلدیاتی سہولیات پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان 16 ستمبر کو کراچی آئیں گے اور توقع ہے کہ وہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اپنی ترجیحات کا اعلان کریں گے ہم نے مختلف اسکیمیں بنا کر انہیں بھیجی ہیں اور توقع ہے کہ ان کے دورے کے موقع پر کراچی کے شہریوں کو ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی جامع پروگرام مل سکے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard