Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی کے پارکوں کے دورے کے دوران ایس ٹی۔13 اورایس ٹی۔ 14 کلفٹن کے ایم او یو کو فوری طور پر منسوخ کردیا ہے -  
     
  12-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی کے پارکوں کے دورے کے دوران سماجی و فلاحی تنظیموں کو پلانٹیشن اور ٹریفک سگنل اور ٹریفک سے متعلق دوسرے قوانین کو متعارف کرانے کے لئے دیئے گئے پارکوں ایس ٹی۔13 اورایس ٹی۔ 14 کلفٹن کے ایم او یو کو فوری طور پر منسوخ کردیا ہے ، ان تنظیموں نے گزشتہ دو سال میں ان پارکوں میں کوئی ترقیاتی کام یا کسی قسم کی سرگرمی نہیں کی جس کے باعث یہ دونوں پارک نہ صرف مزید خراب ہوگئے بلکہ ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوگئے، میئر کراچی وسیم اختر نے بدھ کے روز ضلع جنوبی کے پارکوں کا تفصیلی دورہ کیا ان پارکوں میں باغ ابن قاسم، معین اختر پارک، ایس ٹی 22- جوگنگ پارک، ایس ٹی۔23 پارک ، عمر شریف پارک، رستم پارک، ایس ٹی 13 ،14 اور 15 پارک شامل ہیں، میئر کراچی نے رستم پارک اور مکہ پارک کے دورے کے موقع پر محکمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کو ہدایت کی کہ وہ ان دونوں پارکوں کو ماڈل پارک کے طور پر ڈولپ کریں جس میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں اس موقع پر انہوں نے کے ایم سی نرسری کلفٹن کا بھی دورہ کیا جہاں مورنگا کے لاکھوں کی تعداد میں پودے تیار کئے گئے ہیں جو شجرکاری مہم کے سلسلے میں کراچی کے مختلف پارکوں، شاہراہوں اور گرین بیلٹ پر لگائے جائیں گے ، انہوں نے اس موقع پر کے ایم سی نرسری کے مالی خالد کو شاباش دی کہ انہوں نے محنت اور لگن کے ساتھ ان پودوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ ہر شخص اسی طرح اپنا کردار ادا کرے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو ہم آباد کرنا چاہتے ہیں اور ان پر قبضوں کو ختم کرنا چاہتے ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی بھی واضح ہدایت موجود ہے کہ پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو کسی بھی دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ سے تمام شادی ہال اور دفاتر کو مسمار کردیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام پارکوں اور کھیل کے میدانوں سے تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کو اسی ماہ تعمیراتی کام مکمل کرکے شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا شہر میں تفریحی سہولیات میسر ہوں گی تو شہری ان سے استفادہ کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ان پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو شادی ہالوں ، لانز، دفاتر اور کلب کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا جس کے باعث یہ پارک تباہ و برباد ہو کر رہ گئے ، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا پارک باغ ابن قاسم جو 130 ایکڑ رقبے پر ساحل سمندر پر واقع ہے اس کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پارک تباہ و برباد ہوگیا تھا جسے ازسرنو تعمیر کیا جا رہا ہے اور بہت جلد پاکستان کے اس سب سے بڑے پارک کو شہریوں کے لئے کھولا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون میں حال ہی میں دو پارک مکمل کرکے شہریوں کے لئے کھولے گئے ہیں جبکہ آئندہ ہفتے ملیر اور نارتھ ناظم آباد بلاک L- کے پارکوں کا تعمیراتی کام بھی مکمل کرلیا جائے گا جس میں جوگنگ ٹریک ، کینوپیز، واکنگ پارک، بڑے بڑے سبزے کے قطعات اور دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں جن سے یقینا وہاں کے مکینوں کو ایک اچھا ماحول اور بہتر سہولت میسر آئے گی، انہوں نے کہا کہ ہر ٹائون میں ایک پارک تعمیر کریں گے تاکہ مقامی سطح پر ہی شہریوں کو تفریح کی سہولتیں میسر آسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard