|
|
|
|
|
|
|
|
-
Corneal transplantation and Laser-Assisted Cataract Surgery (feeko emulsification) being resumed in the Karachi Metropolitan Corporation’s Spencer Eye
-
Lecture delivered By "Haider Ahmed Qazi" on E-Commerce, E-Governance & Online era at PPDC, 2019 by CIIM, KMC
-
Metropolitan Commissioner Dr. Syed Saif-ur-Rehman said learning process should continue and no hesitation should be felt to ask any question. Only suc
-
Balloting for Hajj 2019 for KMC employees was performed on Tuesday in the KM Head Office in which 30 officials were selected for performing Hajj. Out
-
KMC spokesperson said that the actual position with regard to protest on demolition of mosque in the Hill Park is this that KMC was razing illegal enc
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی نظام کے ساتھ حکومت سندھ متوازی نظام چلا رہی ہے‘ کراچی میں صرف ایک ڈسٹرکٹ ہونا چاہیے- ‘
|
|
|
|
|
|
13-Sep-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی نظام کے ساتھ حکومت سندھ متوازی نظام چلا رہی ہے‘ کراچی میں صرف ایک ڈسٹرکٹ ہونا چاہیے ‘ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اس طرح بنایا گیا ہے کہ پورا بلدیاتی نظام کنفیوژن کا شکار ہے‘سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء میں جو فنکشن میئر کے پاس تھے وہ بھی پروجیکٹ ڈائریکٹر بنا کر میئر کراچی سے لے لیے گئے، پرووینشل فنانس کمیشن کی اب تک صرف ایک میٹنگ ہوسکی ہے، ملک میں ڈیمز بنانے کی اشد ضرورت ہے،یہ بات انہوں نے جمعرات کی صبح اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ(NIM) میں زیر تربیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افسران کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میئر کراچی نے وفد کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی نظام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی 3کروڑ ہے، مردم شماری میں ایک کروڑ70لاکھ دکھائی گئی ہے جو کراچی سے زیادتی کے مترادف ہے، جب آبادی کم ظاہر کی جائے گی تو صحت ‘ تعلیم‘ پانی اور ٹرانسپورٹ کی پالیسی کیسے بن سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرا اٹھانے کا کام بلدیاتی اداروں سے لے کر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو دے دیا گیا ہے جس کی کارکردگی غیر اطمینان بخش ہے ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اب تک کوئی لینڈ فل سائٹ اور جی ٹی ایس نہیں بنائے‘ جس کے نتیجے میں کراچی شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بدستور خراب ہے، انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹ پر کچرا جلایا جا رہا ہے جو ماحول کو آلودہ کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے حکومت سندھ کو گزشتہ سال 143 اسکیمیں جبکہ اس سال 9 اسکیمیں دی گئیں لیکن ایک اسکیم بھی منظور نہیں کی گئی حالانکہ یہ تمام اسکیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی تھیں تاکہ شہر کا بنیادی انفراسٹرکچر بشمول سڑکیں، پل، فلائی اوورز، انڈرپاس اور برساتی نالوں کو بہتر بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی پر ہر سال 50کروڑ روپے خرچ کیے جاتے ہیں، یہ مسئلے کا حل نہیں ہے‘ہمیں اس مسئلے کا مستقل اور پائیدار حل نکالنا ہوگا جس کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں پر تجاوزات قائم کرلی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی صفائی مشکل ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ برساتی نالوں میں کچرا اور ملبہ بھی ڈال دیا جاتا ہے گوکہ نالوں کی صفائی سارا سال جاری رہتی ہے تاہم مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کئے بغیر نالوں کو صاف نہیں رکھا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ، سوئیڈن سمیت دنیا کے کئی ممالک کچرا خرید رہے ہیں اور ہم شہر سے کچرا اٹھانے کی صلاحیت سے بھی محروم ہیں جس کی وجہ ناقص پالیسیاں ہیں جس ادارے کا جو کام ہے اسی کو اسے انجام دینا چاہئے، شہر میں منتخب بلدیاتی نمائندے موجود ہیں جنہیں اپنے علاقوں کے متعلق مکمل معلومات ہیں اور ان علاقوں کے مکینوں کو جس قسم کے مسائل کا سامنا ہے ان کا بھی انہیں بخوبی ادراک ہے لہٰذا بہتر ہوگا کہ بنیادی خدمات کی فراہمی سے متعلق منصوبوں میں ان نمائندوں کو شامل رکھا جائے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ میئر کراچی دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسکیم نہیں بنا سکتا جبکہ کراچی جیسے بڑے شہر میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور پانی و سیوریج سمیت مختلف منصوبوں کی تکمیل پر بھاری لاگت آتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کے باوجود موجودہ بلدیاتی قیادت کراچی میں شہریوں کو ہرممکن بہتر خدمات مہیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور تمام ضلعی بلدیات اور دیگر اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرکے بلدیاتی نظام کو ہرممکن موثر بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں،وفد کے ارکان نے میئر کراچی وسیم اختر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر کے دورے سے انہیں کراچی میں بلدیاتی نظام اور شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|