Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جدید آلات سے لیس کیا جارہا ہے-  
     
  17-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جدید آلات سے لیس کیا جارہا ہے کیونکہ کسی بھی جگہ آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر آگ پر قابو پانا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس حوالے سے جو سامان اور آلات دنیا بھر میں استعمال کئے جارہے ہیں وہ محکمہ فائر بریگیڈ کو دیئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فائر بریگیڈ کو جدید آلات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل میئر سیکریٹریٹ ایس ایم شکیب، چیف فائر آفیسر تحسین احمد، ڈائریکٹر وہیکل فرید تاجک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ فائر بریگیڈ کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ فائربریگیڈ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لاکر اسے ایک ایسا ادارہ بنایا جاسکے جو ضرورت پڑنے پر آگ بجھانے کی اہم ترین خدمات فراہم کرسکے، انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ ایک انتہائی حساس محکمہ ہے اور کراچی جیسے بڑے شہر میں اس کی اشد ضرورت ہے ، خاص طور پر بلند و بالا عمارتوں اور صنعتی علاقوں میں آگ بجھانے کے عمل میں ایک ایک لمحہ قیمتی ہوتا ہے لہٰذا یہ لازمی ہے کہ فائربریگیڈ کی تمام گاڑیاں ضروری لوازمات سے لیس اور ہمہ وقت ایکشن کے لئے تیار رہیں،اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مقامی کمپنی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر راشد عالم نے بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے آگ بجھانے کے لئے ایک ڈیوائس کو متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ آئس بال (Ice Ball) کو پاکستان میں پہلی بار متعارف کرایاجارہا ہے جبکہ یہ دنیا بھر میں کافی عرصے سے آگ بجھانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ خود کار آلہ کسی بھی قسم کی آگ کو بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 9 میٹر کی حدود میں تین سے پانچ سکینڈ کے اندر اپنا کام شروع کرکے آگ پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ لکڑی، کپڑے، پلاسٹک ، گیس، پیٹرول، آئل، کیمیکل اور شارٹ سرکٹ سمیت تمام اقسام کی لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے بہترین کارکردگی کا حامل ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ ماحول دوست آلہ ہے جو انسانی صحت کے لئے غیر مضر ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی مشینری اور آلات کو نقصان پہنچائے بغیر اپنا کام سرانجام دیتا ہے اور اس کو استعمال کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی تربیت کی ضرورت نہیں ، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے ذریعے ہم فائربریگیڈ کو بتدریج بہتری کی طرف لے جارہے ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد کراچی کے شہریوں کو موثر اور سریع الحرکت فائربریگیڈ اور ریسکیو کی خدمات میسر آئیں گی، انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی اور تجارتی اداروں، دفاتر ،گھروں میں جدید ٹیکنالوجی اور میکانزم کو متعارف کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی طرح حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پر فوری قابو پایا جاسکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard