Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جمعیت پنجابی سوداگران دہلی کی جانب سے اللہ والا ٹائون کورنگی میں اپنی مدد آپ کے تحت برساتی نالے کی تعمیر خوش آئند ہے -  
     
  18-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں حکومت سندھ نے بیڈ گورننس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شہر کو تباہ کردیا گیا ترقیاتی کاموں کے نام پر جو پیسہ غیرضروری استعمال کیا گیا وہ اگر اس شہر کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے خرچ کیا جاتا تو اس شہر کا نقشہ تبدیل نظر آتا،ہم نے اس شہر کو بنانے اور سنوارنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے اور اس شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ، جمعیت پنجابی سوداگران دہلی کی جانب سے اللہ والا ٹائون کورنگی میں اپنی مدد آپ کے تحت برساتی نالے کی تعمیر خوش آئند ہے امید ہے کہ دیگر ادارے اور سوسائٹیاں بھی اس شہر کو اون کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گی، ہم اپنے وسائل کے مطابق ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اللہ والاٹائون کورنگی میں برساتی نالے کی تعمیر کے معائنہ اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سید احمر علی، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے نمائندوں ، چیف انجینئر کورنگی، جمعیت پنجابی سوداگران دہلی کے صدر سعید شفیق، جنرل سیکریٹری سلیم فاروقی سمیت دیگر عہدیداران، کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شمیم عارف فرپو اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی نے کہا کہ ہم شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں، اللہ والا ٹائون کو ایک آئیڈیل اور ماڈرن علاقہ بنانا چاہتے ہیں، اللہ والا ٹائون کا بنیادی مسئلہ سیوریج اور پانی کا ہے جسے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس برساتی نالے کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کی برسات کے دوران پیش آنے والی مشکلات حل ہوں گی جبکہ نالے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اگلے دو ماہ میں بالترتیب دو طرفہ روڈ کی تعمیر کی جائے گی جبکہ اندرونی گلیوں کی کارپیٹنگ اور فٹ پاتھ کو بھی تعمیر کیا جائے گا، علاوہ ازیں علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ محکمہ پارکس کی جانب سے 500 سے زائد پودے فراہم کئے جائیں گے جو علاقہ مکین اپنے اپنے گھروں کے آگے لگائیں گے اور ان کی پرورش اور دیکھ بھال بھی کریں گے جس سے یہ علاقہ آئندہ سالوں میں سرسبز ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی سہولت کے پیش نظر یہاں طویل عرصے سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور جو تجاوزات اب تک قائم ہیں انہیں بھی جلد ہٹا دیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ برساتی نالے کے اوپر سے گزرنے والی سیوریج کی لائنوں کو منقطع کرکے وہاں موجود سیوریج لائنوں میں منتقل کردیاجائے تاکہ تعمیر کئے جانے والے برساتی نالے کی روانی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے، قبل ازیںسعید شفیق اور سلیم فاروقی نے میئر کراچی وسیم اختر کا علاقے میں ترقیاتی کام کرانے اور تجاوزات کے خاتمے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وسائل سے سوا دو کروڑ روپے کی لاگت سے دو کلو میٹر طویل برساتی نالے کی تعمیر کر رہے ہیںجس کی چھت بھی ڈالی جائے گی تاہم یہاں قائم دیگر سوسائٹیوں کا برساتی پانی بھی اس نالے میں گرے گا لہٰذا ان کے ذمہ داران کو بھی آن بورڈ لینا ضروری ہے اس حوالے سے ہماری گزارش ہے کہ میئر کراچی اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایک مشترکہ اجلاس طلب کریں تاکہ باہمی مشاورت سے اس مسئلے کا حل نکالا جاسکے، میئر کراچی وسیم اختر نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان سے علاقے کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر جب اللہ والا ٹائون کورنگی پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard