Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر آگ سے متاثرہ عمارت کا نقشہ پاس کرنے میں تمام قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں-  
     
  01-Oct-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر آگ سے متاثرہ عمارت کا نقشہ پاس کرنے میں تمام قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں، انسانی جانوں سے کھیلنے کے اس قسم کے اقدامات بند کئے جائیں،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کس طرح اس عمارت کا نقشہ پاس کیا،عمارت میں ایمرجنسی کی صورت میں نکلنے کے لئے کوئی راستہ موجود نہیںتھا جبکہ عمارت کی کھڑکیاں سیلڈ تھیں جس کے باعث دھویں کا اخراج بھی ممکن نہیں تھا، اس کے باوجود فائربریگیڈ کے عملے نے بہترین کام کیا جس پر کے ایم سی فائربریگیڈاور ریسکیو ڈپارٹمنٹ کو شاباش دیتا ہوں کہ انہوں نے بروقت آگ پر قابو پایا اور عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کا کام احسن طریقے سے انجام دیا، یہ بات انہوں نے پیر کی صبح آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیکنو سٹی کی عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے عمارت میں آگ لگنے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ عمارت میں جنریٹر کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل بھی رکھا ہوا تھا جو انتہائی خطرناک تھا ،میئر کراچی نے ذاتی طور پر موقع پر پہنچ کر تمام تر آپریشن کی نگرانی کی اور فائربریگیڈ کے عملے کو موقع پر ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ عمارت میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں،عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو عمارت سے با حفاظت نکالنے کو ترجیح دی جائے،کوشش کی جائے کہ کم سے کم نقصان ہو، میئر کراچی وسیم اخترنے چیف فائر آفیسر کو ہدایت کی کہ کے ایم سی کے دیگر اسٹیشنوں پر فائر ٹینڈر اور باؤزر کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر فوری بلایا جاسکے،آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل کو فوری بروئے کار لایا جائے، میئر کراچی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائربریگیڈ اور ریسکیو عملے نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں لگی آگ کو بجھایا اور اس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ فائربریگیڈ انتہائی اہم اور حساس محکمہ ہے لہٰذا اسے جدید اور زیادہ سے زیادہ آلات سے آراستہ کرنا ضروری ہے ہم نے اس محکمے کی اہمیت کے پیش نظر خصوصی توجہ دیتے ہوئے فائربریگیڈ کو متعدد آلات ،گاڑیاں وغیرہ فراہم کی ہیں تاکہ شہر میں کسی بھی جگہ آگ لگنے کے واقعے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنایا جائے، دنیا کے تمام بڑے شہروں میں فائربریگیڈ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ، کراچی تین کروڑ سے زائد آبادی کا شہر ہے جہاں بڑی بڑی عمارتیں اور کئی صنعتی زون موجود ہیں ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا فائربریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ ناکافی وسائل کے باوجود شہر کے ہر علاقے میں جس طرح آگ بجھانے کا کام انجام دے رہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ہمیں ایسے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard