Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی-  
     
  01-Oct-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،لیاقت علی خا ن نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں اور پاکستان کی بقاء کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان قوم شہید ملت لیاقت علی خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کے یوم ولادت پر ان کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی اور شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سید خورشید شاہ اور دیگر افسران اور منتخب بلدیاتی نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ شہید ملت لیاقت علی خان کا 25 اگست 1947 کو قائد اعظم کے اعزاز میں دیئے گئے شہری استقبالئے میں قائد اعظم ، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ہمراہ کے ایم سی بلڈنگ تشریف لانا ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، نوابزادہ لیاقت علی خان کراچی سے بے انتہا محبت رکھتے تھے اور اس شہر کی ترقی کے خواہ تھے، انہوں نے کہا کہ نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم سانحہ ہے، آخری لمحات میں بھی شہید ملت لیاقت علی خان کے لبوں پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا تھی جو پاکستان سے ان کی محبت کا واضح ثبوت ہے، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ مافیا تمام صوبوں میں موجود ہیں اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی زمینوں کی حفاظت کریں اور ریلوے سمیت تمام ادارے اپنی زمینوں کا تحفظ کریں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے کراچی میں مردم شماری کے حوالے سے بات چیت کی ہے انہوں نے اس معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ہمیں امید ہے کہ اس کا مثبت نتیجہ سامنے آئے گا، اس حوالے سے ہم نے عدالت سے بھی رجوع کیا ہوا ہے اور ہمیں وہاں سے بھی انصاف ملنے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے جو کراچی پیکیج منظور کرایا ہے اس پر کام ہورہا ہے اور اس حوالے سے شہریوں کو جلد خوشخبری ملے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارا مینڈیٹ تھا ،ہے اور رہے گا، ہم ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے ،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں پانی ، ٹرانسپورٹ ، سیوریج اور صحت کے مسائل حل ہونے چاہئیں،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی رہنمائوں اور بانیان پاکستا ن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے وہ اگر پاکستان کے لئے جدوجہد نہ کرتے تو آج ہمیں یہ وطن حاصل نہ ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر1951 ء کو اس عظیم رہنماء کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا، شہادت کے وقت بھی وہ پاکستان کے لئے انتہائی فکر مند تھے اور ان کے آخری الفاظ تھے اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔ لیاقت علی خان کے ان الفاظ سے ان کی پاکستان سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار ہوتا ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard