Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  جرمن قونصل جنرل MR.EUGEN WOLLFARTH نے پیر کی صبح میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی-  
     
  05-Nov-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے کام جاری ہے توقع ہے کہ بہت جلد اس کے اثرات عوام کے سامنے آئیں گے، کراچی میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع موجودہیں، حکومت سرمایا کاری کرنے والوں کو خوش آمدید کہے گی اور تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی ترقی کے لئے شب و روز مصروف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن قونصل جنرل MR.EUGEN WOLLFARTH سے بات چیت کے دوران کیا، جنہو ںنے پیر کی صبح میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن اورسینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم شہر ہے حکومت نے اس کی ترقی اور خوبصورتی پر کام شروع کر رکھا ہے شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف منصوبے شروع کئے گئے ہیں، کراچی کا وسیع ساحل سمندر اس کی خوبصورتی اور تفریحی مواقع میں بہت اہمیت کا حامل ہے، ہم پر عزم ہیں کہ کراچی کے شہریوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے طبی اداروں کو معیاری بنانے ، روڈ انفراسٹرکچر کی ترقی، ساحل سمندر کی خوبصورتی اور دیگر تفریحی سہولتوں کی فراہمی میں کامیاب ہوں گے کیونکہ وفاقی حکومت ، حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اس حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، ہم کراچی کے تفریحی مقامات کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر میں صاف پانی کی فراہمی سیوریج کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی حکومت سندھ کے ساتھ رابطہ میں ہیں توقع ہے کہ اس میں بتدریج بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی خوبصورت اور ترقی یافتہ شہرہونے کی حیثیت سے بحال ہو،جس پر تمام متعلقہ ادارے اور اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں اور اس پر کام جاری ہے ہماری خواہش ہے کہ جرمن سرمایہ کار کراچی کی ترقی میں تعاون اور سرمایا کاری کریں حکومت ان کو تمام تر سہولیات مہیا کرے گی، میئر کراچی نے کہا کہ اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہے کہ بیرون ملک سے سرمایاکار یہاں مختلف شعبوں میں سرمایا کاری کرسکتے ہیں، اس موقع پر جرمنی کے قونصل جنرل MR.EUGEN WOLLFARTHنے کہا کہ کراچی کی ترقی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے میئر کراچی کی کاوشیں مثالی ہیں توقع ہے کہ ان کی قیادت میں شہر مزید خوبصورت اور ترقی یافتہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ان کو کراچی میں زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر یہاں کا موسم اور ماحول اچھا ہے اور توقع ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی، جرمنی کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایا کاری کی ترغیب دی جائے گی، دونوں حکومتیں مل کر کراچی کی ترقی کے لئے کام کریں تو اس میں ہمیں خوشی ہوگی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard