Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  شہر بھر میں جاری تجاوزات کے خلاف کارروائی کے 36 ویں دن سہراب گوٹھ (الآصف اسکوائر) تا گوہر پلازہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی-  
     
  10-Dec-2018  
     
   
     
  شہر بھر میں جاری تجاوزات کے خلاف کارروائی کے 36 ویں دن سہراب گوٹھ (الآصف اسکوائر) تا گوہر پلازہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی جس میں بھاری مشینری کے ذریعے فٹ پاتھوں پر بنائی گئی غیرقانونی تعمیرات ، ٹھیے، چبوترے اور دیگر تجاوزات کو صاف کردیا گیا جبکہ ساتھ ہی ملبہ بھی اٹھالیا گیا، ادھر لیاقت آباد ڈاکخانہ (بلوچ ہوٹل)کے مقام پر سرکلر ریلوے کی جگہ سے کئی تجاوزات کو صاف کردیا گیا، دوسری جانب ضلع غربی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں نالے پر آباد بعض دکانوں کو مسمار کردیا گیا جو غیرقانونی طور پر نالے پر بنائی گئی تھیں، تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں پیر کو بھی مختلف مقامات پر کارروائی جاری رکھی گئی ، سب سے اہم کارروائی سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر میں کی گئی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں غیرقانونی تعمیرات فٹ پاتھوں پر کی گئی تھیں جن میں ہوٹل، بسوں کے چھوٹے کچے اڈے، چبوترے اور دیگر تجاوزات شامل تھیں جن کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے بھاری مشینری کے ہمراہ مسمار کردیا ، اس موقع پر کسی بھی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں ہوئی اور تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی انتہائی پرامن طریقے سے شام گئے تک جاری رہی جبکہ اس کارروائی کو اسی مقام پر آج منگل کو بھی جاری رکھا جائے گا ، سہراب گوٹھ کے دونوں جانب بے شمار تجاوزات موجود ہیں ، پیر کو ہونے والی کارروائی میں تجاوزات کو ایک حصے پر سے ہٹایا گیا ہے جبکہ سڑک کے دوسری جانب کے حصے پر ابھی تجاوزات موجود ہیں جنہیں آج منگل کو ہٹایا جائے گا، ادھر دوسری جانب لیاقت آباد ڈاکخانہ (بلوچ ہوٹل) کے مقام پر سرکلر ریلوے کی جگہ سے کئی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا اس کارروائی میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس بھی ساتھ تھی جس کی مدد سے کارروائی کو مکمل کرایا گیا اور یہاں موجود مختلف اقسام کی تجاوزات کو صاف کردیا گیا، تجاوزات کے خلاف اس مہم کے نگراں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے مقام پر بہت پرامن طریقے سے تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے ہمراہ مل کر انتہائی منظم طریقے سے کام کیا اور بغیر کسی پریشانی کے کارروائی کو مکمل کیا، انسداد تجاوزات کارروائی میں تمام متعلقہ شہری ادارے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ہیں اور تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کو ہٹانے کے لئے عملدرآمد کرتے ہوئے ایک پیج پر ہیں ،انہوں نے کہا کہ سہراب گوٹھ کی فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد فٹ پاتھیں راگیروں کے لئے چوڑی اور کشادہ ہوگئی ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ دوبارہ یہاں تجاوزات قائم نہ ہوں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا ان مقامات پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے بعض رہے وگرنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، واضح رہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر جاری تجاوزات کے خلاف کارروائی کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی اپنی سربراہی میں مکمل کرارہے ہیں ، سہراب گوٹھ پر ہونے والی کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹرزریحان صدیقی، محمود صدیقی اور معین الدین ، لیاقت آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر مسرور اقبال جبکہ بلدیہ ٹائون میں ایڈیشنل ڈائریکٹر معین غوری نے اپنی نگرانی میں کارروائی مکمل کرائی ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard